ترکی کے شہر استنبول میں واقع آیا صوفیہ میں تقریبا 86 سال بعد پہلی مرتبہ آج یعنی 24 جولائی کو نمازِجمعہ ادا کی گئی۔
آیا صوفیہ میں 86 برس بعد نماز

5
ایک اندازے کے مطابق نمازِ جمعہ میں تقریبا ایک ہزار سے زائد نمازی شریک ہوئے۔

6
ترکی کی عدالت عظمیٰ نے چند روز قبل اپنے ایک حکم میں 1934 میں میوزیم میں تبدیل کی گئی تاریخی عمارت آیا صوفیہ کو ایک بار پھر مسجد میں تبدیل کرنے کا حکم دیا تھا۔

7
آیا صوفیہ کو جدید ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک نے 1934 میں مسجد سے میوزیم میں تبدیل کردیا تھا جب کہ موجودہ صدرطیب ایردوان نے اپنی انتخابی مہم کے دوران اسے دوبارہ مسجد میں تبدیل کرنے کا اعلان کیا تھا۔

8
آیا صوفیہ کے لیے تین موذنوں کی تقرری کا اعلان کیا گیا تھا جن میں سے دو کا تعلق استنبول کی مشہور سلطان احمد مسجد (بلیو موسک) سے ہے۔