رسائی کے لنکس

امریکہ، ’گن وائلنس‘ بچوں کے لیے خطرناک: تحقیق


ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ بھر میں ہر روز تقریباً 20 بچوں کو ہتھیاروں کی وجہ سے زخمی ہو جانے کے باعث ہسپتال جانا پڑتا ہے۔

امریکہ، ’گن وائلنس‘ کے باعث بچوں کے زخمی ہونے کی شرح میں اضافہ: تحقیق

ایک نئی تحقیق کے مطابق امریکہ بھر میں ہر روز تقریباً 20 بچوں کو ہتھیاروں کی وجہ سے زخمی ہو جانے کے باعث ہسپتال جانا پڑتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ 2009ء میں ہتھیاروں کے باعث زخمی ہونے والے 20 سال سے کم 7,391 بچوں کو ہسپتال کا رخ کرنا پڑا۔ تحقیق کے مطابق ان میں سے 6 ٪ بچے اپنے زخموں کی نوعیت کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

ایڈم ونکلر، یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں قانون کا مضمون پڑھاتے ہیں اور ’گن فائیٹ‘ کے نام سے ایک کتاب بھی تحریر کر چکے ہیں۔ ایڈم ونکلر کہتے ہیں، ’اس تحقیق سے ہمیں پتہ چلتا ہے کہ گن وائیلینس یا ہتھیاروں کے ذریعے تشدد کے کیا نقصانات ہیں۔ ہم اکثر صرف انہیں یاد رکھتے ہیں جو ہتھیاروں کے استعمال کے باعث اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں لیکن ہم یہ فراموش کر جاتے ہیں کہ اس دنیا میں بہت سے لوگ ہتھیاروں کے استعمال اور فروغ کی وجہ سے زندگی بھر کے لیے مختلف عارضوں یا جسمانی معذوری کا شکار بھی ہو جاتے ہیں‘۔

تحقیق کے مطابق گن یا بندوق سے زخمی ہونے والے بچوں کو ہسپتال سے نکلنے کے بعد بھی مختلف ٹریٹنمٹس کی ضرورت رہتی ہے جیسا کہ گھر میں ہی مناسب دیکھ بھال، نفسیاتی دیکھ بھال وغیرہ وغیرہ۔ بہت سے بچوں کو گن وائلنس کے بعد نفسیاتی عارضے لاحق ہو جاتے ہیں اور ان کی ذہنی صحت بدتر ہو جاتی ہے۔

امریکہ میں شعبہ ِاطفال سے متعلق ایک ادارے کے مطابق، ’کسی بھی بچے کے لیے وہ گھر سب سے محفوظ ہے جہاں پر بندوقیں نہیں ہیں۔ اگر گھر میں بندوق ہے تو اس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ وہ لوڈڈ نہیں ہے‘۔

یہ تحقیق ’پیڈیاٹرکس‘ میں شائع کی گئی۔
XS
SM
MD
LG