رسائی کے لنکس

مشرقی غوطہ سے بڑے پیمانے پر آبادی کا انخلا


مشرقی غوطہ کے محصور شہر ہموریہ میں پھنسے ہوئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جنگ سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف جا رہی ہے۔ 15 مارچ 2018
مشرقی غوطہ کے محصور شہر ہموریہ میں پھنسے ہوئے شہریوں کی ایک بڑی تعداد جنگ سے بچنے کے لیے محفوظ مقامات کی طرف جا رہی ہے۔ 15 مارچ 2018

شام میں باغیوں کے زیر قبضہ مشرقی غوطہ کے قصبے ہموریہ سے ہزاروں شہری اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف جا رہے ہیں جب کہ شام کی فورسز ملک کے اس حصے میں صدر بشار الأسد کے مخالف گروپ کے آخری بڑے مضبوط ٹھکانے کی جانب بڑھ رہی ہیں۔

برطانیہ میں مقیم شام میں انسانی حقوق کے نگران ادارے سیرین آبزرویٹری فار ہیومین رائٹس کے ڈائریکٹر رامی عبد الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے غوطہ پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے کی غرض سے پچھلے مہینے شروع کی جانے والی فوجی کارروائی کے بعد سے یہ دمشق کے قر یب واقع ایک محصور علاقے سے آبادی کا سب سے بڑا انخلا ہے۔

گزشتہ رات شام کی فوج نے اپنی پیش قدمی کے بعد شہر سے نکلنے کے لیے ایک راستہ کھولا تو لوگوں کی ایک بڑی تعداد پیدل، موٹر سائیکلوں اور کاروں پر ان علاقوں کی طرف جاتی ہوئی دکھائی دی جو حکومت کے کنٹرول میں ہیں ۔

اس ہفتے کے شروع میں زخمیوں اور بیماروں کی ایک بڑی تعداد مشرقی غوطہ سے نکل گئی تھی جنہیں حکومتی کنٹرول کے تین مختلف مقامات پر جگہ دی گئی ہے۔

XS
SM
MD
LG