رسائی کے لنکس

میریم ویبسٹر ڈکشنری نے ’’گیس لائٹنگ‘‘ کو 2022 کا اہم ترین لفظ کیوں قرار دیا؟


سینٹ لوئیس کے گیس لائٹ سکوئر پر روشن گیس لائئٹنگ، اپریل 2، 1962، فائل فوٹو۔
سینٹ لوئیس کے گیس لائٹ سکوئر پر روشن گیس لائئٹنگ، اپریل 2، 1962، فائل فوٹو۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والی انگریزی کی معروف لغت میریم ویبسٹر نے ’’گیس لائٹنگ‘‘ کو سال 2022 کا اہم ترین لفظ قرار دیا ہے۔

خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کے مطابق گیس لائٹنگ سے مراد وہ رویہ ہے جسے فریب کاری، مغالطے میں ڈالنےا اور مکاری سے تعبیر کیا جاتا ہے۔

اے پی نے رپورٹ کیا کہ ڈکشنری کی ویب سائٹ پر 2022 میں لفظ ’’گیس لائٹنگ‘‘ کی تلاش میں 1740 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ ادارے کے مطابق عام طور پر کسی بھی لفظ کے سال کے اہم ترین لفظ کا درجہ پانے میں کسی خاص واقعے کا تعلق ہوتا ہے، لیکن اس صورت میں ایسا نہیں تھا۔

یہ گیس لائٹنگ خاموشی سے سرایت کر گئی تھی۔

آئیوری کوسٹ میں سونے کی تلاش کیوں بڑھ گئی ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:22 0:00

میرائم ویبسٹر ڈکشنری کے ایڈیٹر ان لارج پیٹر سولوسکی نے پیر کے روز اس لفظ کے بارے میں بتانے سے قبل ایسوسی ایٹڈ پریس کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ یہ لفظ انگریزی زبان میں پچھلے چار برس میں تیزی سے مقبول ہوا ہے جو ان کے اور دیگر افراد کے لیے کافی اچنبھے کا باعث بنا ہے۔

ان کے مطابق اس لفظ کی تلاش متواتر سال بھر ہر روز ہوتی رہتی ہے۔

گیس لائٹنگ
گیس لائٹنگ

میریم ویبسٹر کی اس لفظ ’’گیس لائٹنگ‘‘ کے معنوں میں سرفہرست ’’کسی بھی شخص کو ایک طویل عرصے پر محیط نفسیاتی فریب کاری کا شکار بنانا‘‘ ہے۔ ادارے کے مطابق ’’اس عمل سے متاثرہ شخص اپنے خیالات، شعور یا اپنی یادداشت پر سوال اٹھانے لگتا ہے جس کی وجہ سے وہ مسلسل الجھن، خود اعتمادی میں کمی، ذہنی اور جذباتی عدم استحکام اور گیس لائٹنگ کا ارتکاب کرنے والے شخص کا محتاج ہوکر رہ جاتا ہے۔

اگرچہ موجودہ زمانے میں یہ لفظ بہت معروف ہے اور 2020 میں امریکی بینڈ ڈکسی چکس کے مقبول گانے ’’گیس لائٹر‘‘ میں استعمال ہوا تھا، لیکن اسے زندگی 80 برس پہلے 1938 میں پیٹرک ہیملٹن کے سٹیج پلے ’’گیس لائٹ‘‘ میں ملی تھی۔

اس سٹیج پلے پر بعد میں دو فلمیں بنائی گئیں۔ ماضی کے مقبول امریکی فلم ڈائریکٹر جارج کوکور نے 1944 میں ’’گیس لائٹ‘‘ فلم بنائی۔ اس فلم میں ماضی کی معروف اداکارہ انگرڈ برگ مین نے پاؤلا القوئسٹ اور چارلز بوائر نے گریگوری انٹان کے کردار نبھائے۔

اس تاریخی فلم کی کہانی میں یہ دونوں کردار طوفانی رومانس کے بعد شادی کر لیتے ہیں۔ جب کہ گریگوری ایک ماہر ’’گیس لائٹر‘‘ ثابت ہوتا ہے۔ دوسری مثالوں کے علاوہ وہ پاؤلا کی اس شکایت کو کہ ان کے لندن میں واقع گھر کی گیس لائٹس مسلسل مدہم ہوجاتی ہیں، اس کے تخیل کا حصہ قرار دیتا ہے، جب کہ حقیقت اس سے مختلف ہوتی ہے۔

بعد میں بدسلوکی پر مشتمل تعلقات میں جابرانہ طور پر طویل عرصے تک کسی کے زیر تسلط رہنے والے افراد کی طبی حالت کی تشخیص کے لیے یہ لفظ ذہنی امراض کے ماہرین استعمال کرنے لگے۔

سولوسکی کے مطابق ’’اس لفظ میں ایک دانستہ فریب دینے کا پہلو شامل ہے۔ اور جیسے ہی اس فریب کاری سے آپ آگاہ ہو جاتے ہیں، تو یہ معمولی جھوٹ کی طرح نہیں رہتا، جیسے کہ کوئی کہے کہ میں نے اس برتن سے بسکٹ نہیں کھائے ہیں، بلکہ اس میں ایک اور جزوبھی شامل ہوجاتا ہے، جیسے اس فریب کاری کے پیچھے ایک طویل حکمت عملی اور منصوبہ بندی بھی شامل ہے۔‘‘

میریم ویبسٹر کے مطابق ہر مہینے انہیں دس کروڑ سے زائد ویوز ملتے ہیں۔ وہ سال کا اہم ترین لفظ ڈیٹا کی بنیاد پر چنتے ہیں۔

سولوسکی کے مطابق ان کی ٹیم عام طور پر ڈھونڈے جانے والے معروف الفاظ کو اس فہرست میں سے نکال دیتی ہے۔ جب کہ ان کی ٹیم یہ تجزیہ کرتی ہے کہ کون سے نئے ایسے الفاظ ہیں جنہیں یک دم زیادہ تلاش کیا جا رہا ہے۔

ادارے کے مطابق ان کی ٹیم اس بات کا تجزیہ نہیں کرتی کہ ایسے الفاظ کیوں زیادہ دیکھے جا رہے ہیں۔

اس سال کے دیگر اہم ترین الفاظ میں اولیگارک، اومی کرون، کوئین کونسورٹ اور کینسل کلچر شامل ہیں۔

اس رپورٹ کے لیے مواد ایسوسی ایٹڈ پریس سے لیا گیا۔

XS
SM
MD
LG