رسائی کے لنکس

جاپان میں طوفانی بارشوں سے 49 افراد ہلاک

امدادی اہلکار جاپان کے جنوبی علاقے کوراشیکی میں سیلابی پانی میں گھرے ایک گھر کے رہائشیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر رہے ہیں۔
امدادی اہلکار جاپان کے جنوبی علاقے کوراشیکی میں سیلابی پانی میں گھرے ایک گھر کے رہائشیوں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ریسکیو کر رہے ہیں۔

طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

جاپان میں طوفانی بارشوں کے باعث ہونے والے مختلف حادثات میں کم از کم 49 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ 48 افراد لاپتا ہیں۔

طوفانی بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں کی وجہ سے ملک کے مغربی اور وسطی علاقوں سے لگ بھگ 16 لاکھ افراد کو اپنا گھر بار چھوڑنا پڑا ہے۔

حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی ہے۔

جاپان کے محکمۂ موسمیات نے مرکزی جزیرے ہونشو کے تین اضلاع کے رہائشیوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ شدید موسمی حالات سے خبردار رہیں۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق ان اضلاع میں ریکارڈ توڑ بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ، دریاؤں میں طغیانی اور طوفانی ہواؤں کا خدشہ ہے۔

طوفانی بارشوں کے باعث وسطی اور جنوبی جاپان کے کئی علاقے سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔
طوفانی بارشوں کے باعث وسطی اور جنوبی جاپان کے کئی علاقے سیلاب میں ڈوب گئے ہیں۔

بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں سے کئی اہم شہر بھی متاثر ہوئے ہیں۔ ہیلی کاپٹر سے بنائی جانے والی ویڈیوز میں تاکاہاشی دریا کے کنارے واقع شہر کورا شیکی کو پانی میں ڈوبا اور رہائشیوں کو مکانات کی چھتوں پر پناہ لیے دیکھا جاسکتا ہے۔

جاپان کا تاریخی شہر ہیروشیما بھی بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بری طرح متاثر ہوا ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے خدشے کے پیشِ نظر ہفتے کی صبح تک 16 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔
لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے خدشے کے پیشِ نظر ہفتے کی صبح تک 16 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق دارالحکومت ٹوکیو سے 600 کلومیٹر دور واقع موٹویاما نامی قصبے میں جمعے سے ہفتے کی صبح کے درمیان 583 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

محکمۂ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ اتوار تک جاری رہ سکتا ہے جس سے مزید دریاؤں میں طغیانی آنے کا خدشہ ہے جب کہ پہلے سے زیرِ آب علاقوں میں صورتِ حال مزید خراب ہوسکتی ہے۔

حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی ہے۔
حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے فوج طلب کرلی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں کے خدشے کے پیشِ نظر ہفتے کی صبح تک 16 لاکھ سے زائد افراد کو اپنے گھر بار چھوڑنے کا حکم دیا جاچکا ہے۔

قدرتی آفات سے نبٹنے کے قومی ادارے نے شدید بارشوں والے علاقوں کے مزید 31 لاکھ افراد کو سیلاب کے خطرے کے پیشِ نظر اپنا گھر بار چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری یوشی ہائیڈ سوگا نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں پولیس، آگ بجھانے والے عملے اور فوج کے 48 ہزار اہلکار حصہ لے رہے ہیں۔

طوفانی بارشوں سے صنعتیں بھی متاثر ہوئی ہیں اور کئی کار ساز اور دیگر کارخانوں میں پیداواری عمل معطل ہوگیا ہے۔

XS
SM
MD
LG