رسائی کے لنکس

سیلاب متاثرین علاقوں میں وبائی امراض سے ہزاروں افراد متاثر، امداد کے لیے احتجاج

سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے۔ رپورٹس کے مطابق وبائی امراض کے سبب اب تک 12 ہزار افراد کو سانس، سینے اور دمے کے عوارض کے ادویہ فراہم کی گئی ہیں۔ دوسری جانب سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں میں امداد نہ ملنے پر احتجاج اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

10:34 25.8.2022

ایوب کھوسہ کی بلوچستان میں کھانا پہنچانے کی اپیل

پاکستان کے معروف اداکار ایوب کھوسہ نے مخیر حضرات سے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کے لیے کھانا پہنچانے کی اپیل کی ہے۔

ایوب کھوسہ نے بلوچستان کے ضلع لسبیلہ میں سیلابی ریلے کے قریب کھڑے ہو کر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے بہت سے علاقے سیلابی ریلے میں بہہ گئے ہیں اس لیے ان کی درخواست ہے کہ لوگ آگے بڑھیں اور متاثرین کی امداد کریں۔

10:37 25.8.2022

پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریاں

پاکستان بھر میں لگ بھگ دو ماہ سے مون سون کی غیر معمولی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں نے مختلف صوبوں میں تباہی مچا رکھی ہے۔ بلوچستان، سندھ ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے بعض علاقے سیلاب سے متاثر ہیں جب کہ سینکڑوں افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

11:28 25.8.2022

لینڈسلائیڈنگ سے سوات ایکسپریس وے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند

نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے بتایا ہے کہ سوات ایکسپرے وے کو لینڈسلائیڈنگ کی وجہ سے پلائی کے مقام پر جزوی طور پر بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے مطابق سڑک بند ہونے کی وجہ سے اسلام آباد اور پشاور سے آنے والی ٹریفک کو پلائی انٹرچینج سے آؤٹ کرایا جا رہا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سوات سے آنے والی ٹریفک چکدار کے مقام پر روک دی گئی ہے جب کہ سڑک کی صفائی کا کام بھی شروع کردیا گیا ہے۔

انہوں نے عوام سے درخواست کی کہ وہ موسمی حالات کے پیشِ نظر غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

11:34 25.8.2022

خیبرپختونخوا میں سیلابوں سے اب تک 79 افراد ہلاک

فائل فوٹو
فائل فوٹو

خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت نے 15 جون سے 24 اگست تک ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سیلاب کے باعث اب تک 79 افراد ہلاک ہوئے ہیں جب کہ 142 افراد زخمی ہیں۔

صوبائی حکومت کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب سے مجموعی طور پر چھ ہزار 277 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق حکومت کی جانب سے مجموعی طور پر 10 کروڑ 90 لاکھ روپے کا مالی ریلیف فراہم کیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG