گیارہ ستمبر 2001ء کو پینسلوانیا کے مضافاتی دیہات کی سر زمین پر پیش آنے والے منظر کو محفوظ کیا گیا ہے۔ فلائیٹ 93 کی نئی تصاویر کو ’نیشنل میموریل وزیٹرز سینٹر‘ میں دستاویزات کو آویزاں کیا گیا ہے۔
وائس آف امریکہ کی کین فراباغ نے 11/9کے دہشت گرد واقع کےاس مقام سے اپنی رپورٹ روانہ کی ہے، جسے ایک قومی یادگار کا درجہ دیا گیا ہے۔
ایک عینی شاہد کے مطابق، ’یہ میرے سر پر گر رہا تھا، ’نوز ڈائیو‘ کرتے ہوئے، اِسی میدان پر۔۔۔‘
پنسلوانیہ کی سمرسیٹ کاؤنٹی میں کھیتوں پر، خلفشار اور افراتفری کی عجب صورت حال تھی، سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ 11 ستمبر 2001ء کو ’یونائٹڈ ایرلائنز فلائیٹ 93 ‘کو یہ کیا ہوا ہے۔۔۔
کین فراباغ 11/9 کی اپنی رپورٹ میں لکھتی ہیں کہ سمرسیٹ کاؤنٹی کے مقام پر ابھی تک اس منظر کے آثار نمایاں ہیں۔۔ آج بھی ہنگامہ سا برپہ ہے کہ ابلاغ عامہ کے نمائندے موجود ہیں، اور رپورٹیں بھیج رہے ہیں۔
ایک نامہ نگار کہتے ہیں، اس جگہ پر ایک اداس خاموشی سی طاری ہے۔۔۔ واقعے کو 14 برس گزر گئے، جو کہ امریکی تاریخ کے اہم لمحات کی ایک المناک داستان ہے۔
یہ واقع گورڈن فیلٹ فیملی کے لیے ایک ذاتی المیہ کی حیثیت رکھتا ہے۔
گورڈن فیلٹ فیملی کا ایک رکن، فلائیٹ 93میں سوار تھا۔
فیملی کہتی ہے کہ ’یہ حقیقت ہے۔ ہمیں بہت پہلے پتا لگ چکا تھا کہ اِس میں ہمارے پیارے سوار ہیں۔۔۔ ایسے میں اُس ہلاکت خیز واقع سے متعلق باتوں کا ہمارے ملک کی تاریخ کا تعلق ہے۔‘
گورڈن فیلٹ کا بھائی، ایڈورڈ فلائیٹ 93 میں سوار تھا، جس نے جہاز ہائی جیک کرنے والے دہشت گردوں کے قبضے سے کاک پٹ کو خالی کرانے کی کوشش کی۔۔۔ اور جان دی۔
ایڈورڈ فیلٹ کی زندگی کے آخری 35 منٹ، اور اس طرح جہاز کے انہی لمحات کو اِن دستاویزات میں دکھایا گیا ہے۔ یہ فلائیٹ 93 کے وزیٹر سینٹر میں آویزاں ہیں، جہاں اہل خانہ کے ارکان کو امید ہے کہ آنے والے سیاح اپنے پیاروں کے جذبات سے آگاہی حاصل کرسکیں گے۔
گورڈن فیلٹ فیملی کے الفاظ میں، ’دیکھنے والوں کو اُن 40 ہیروز کی کہانی سن کر فخر ہوگا، ساتھ ہی یہ کہ اُنھوں نے اُس صبح امریکی ایوان نمائندگان کی عمارت کو محفوظ بنانے کے لیے مشترکہ طور پر کیا قدم اٹھایا۔۔۔‘
اسٹیفن کلارک، فلائیٹ 93 نیشنل میموریل کے سپرانٹنڈنٹ ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ میرے لیے یہ امر حیران کُن ہے کہ واشنگٹن ڈی سی کو ہدف بنانے میں جہاز صرف 18 منٹ دور تھا‘۔
اسٹیفن کلارک ’نیشنل پارک سروس‘ میں سپر انٹنڈنٹ ہے جو اِس ’وزیٹر سینٹر‘ اور مضافاتی 890 ہیکٹر پر پھیلے کمپلیکس پر نظر رکھتے ہیں، جو ایک معروف سیاحتی مقام کا درجہ حاصل کر چکا ہے۔