ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے عید پر وہ بچوں کو نئے کپڑے خرید کر دینے سے محروم ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں استعمال شدہ کپڑوں کی دکانیں سج گئی ہیں۔ جہاں خریداروں کا رش نظر آ رہا ہے۔
کوئٹہ: تںخواہ دار طبقہ بھی استعمال شدہ کپڑے خریدنے پر مجبور

5
استعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹ میں خواتین کے لیے بھی کپڑے دستیاب ہیں۔

6
کوئٹہ میں قائم پرانے کپڑوں کی مارکیٹ میں بچوں کے لیے سو روپے سے تین سو روپے تک کے کپڑے اور جوتے دستیاب ہیں۔

7
عید میں چند روز رہ جانے پر دکان دار اس انتظار میں ہیں کہ خریدار آئیں تاکہ ان کے کپڑے فروخت ہوسکیں۔

8
کوئٹہ کی استعمال شدہ کپڑوں کی مارکیٹ میں خواتین کے کپڑے نئے ملبوسات کی نسبت کم قیمت میں مل جاتے ہیں۔