ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی کرونا وائرس کے سبب لاک ڈاؤن سے غریب اور متوسط طبقہ متاثر ہوا ہے۔ جس کی وجہ سے عید پر وہ بچوں کو نئے کپڑے خرید کر دینے سے محروم ہے۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں استعمال شدہ کپڑوں کی دکانیں سج گئی ہیں۔ جہاں خریداروں کا رش نظر آ رہا ہے۔
کوئٹہ: تںخواہ دار طبقہ بھی استعمال شدہ کپڑے خریدنے پر مجبور

1
کوئٹہ کے پرانے کپڑوں کی مارکیٹ میں بڑی تعداد میں مزدور اپنے بچوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کرنے کے لیے پرانے اور استعمال شدہ کپڑے سستے داموں خریدتے نظر آرہے ہیں۔

2
دکانداروں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث پہلی بار مزدوروں کے ساتھ ساتھ تنخواہ دار طبقہ بھی ان سے کپڑے خریدنے آ رہا ہے تاکہ سفید پوشی کا برہم قائم رہ سکے۔

3
کپڑوں کی خریداری اور سیلائی پر ہزاروں روپے خرچ ہوتے ہیں۔

4
لاک ڈاؤن کے دوران سب سے زیادہ متاثر ہونے والا مزدور طبقہ ہے۔ مشکل معاشی حالات کی وجہ سے اکثر مزدور اور تنخواہ دار طبقے کے افراد پرانے کپڑوں کے اس بازار کا رخ کر رہے ہیں۔