رسائی کے لنکس

مصر کا تین روز تک غزہ کی سرحد کھولنے کا اعلان


اِس سے قبل، پچھلے ہی ہفتے، اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار برائے مشرق وسطیٰ، نکول ملادینوو نے اِس امید کا اظہار کیا تھا کہ سلامتی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اِس فیصلے کو وسعت دی جا سکتی ہے اور رفاع کو روزانہ کی بنیاد پر کھولا جا سکتا ہے

مصر نے تین ماہ میں پہلی بار ہفتے کو غزہ کے دونوں اطراف کی رفاع کی اپنی سرحد کھولنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ چوکی تین روز تک کھلی رہے گی، جس سے فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی کے اندر اور باہر نکلنے کی اجازت دی جائے گی۔

اِس سے قبل، پچھلے ہی ہفتے، اقوام متحدہ کے خصوصی رابطہ کار برائے مشرق وسطیٰ، نکول ملادینوو نے اِس امید کا اظہار کیا تھا کہ سلامتی کی صورت حال کو مدنظر رکھتے ہوئے اِس فیصلے کو وسعت دی جا سکتی ہے اور رفاع کو روزانہ کی بنیاد پر کھولا جا سکتا ہے۔

سنہ 2013 میں جب مصر کی فوج نے اسلام پسند صدر کا تختہ الٹا، مصر نے رفاع کی اپنی چوکی کو آمد و رفت کے لیے بند کر دیا تھا۔

محصور فلسطینیوں کو اپنے گھروں کی طرف واپسی کی سہولت دینے کی خاطر، مصر نے گذشتہ ماہ رفاع کو تھوڑی دیر کے لیے کھولا تھا۔

یہی ایک سرحدی راستہ ہے جس سے غزہ سے مصر جایا جا سکتا ہے، جس میں بحیرہٴروم شامل ہے، جو علاقہ اسرائیل کے کنٹرول میں نہیں ہے۔

XS
SM
MD
LG