انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائیٹز نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ڈوریئن سے گرینڈ بہاما اور اباکو جزائر میں تباہی ہوئی ہے۔ اب تک تقریباً 13 ہزار مکان یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں بھاری نقصان پہنچا ہے۔ بہامس کے وزیرِ اعظم ہبرٹ منیس نے ڈوریئن کو تباہ کن اور خطرناک طوفان قرار دیا ہے۔
سمندری طوفان ڈوریئن کی جزیرہ بہامس میں تباہی

1
موسمیات کے ماہرین نے پیر کی صبح بہامس جزائر سے ٹکرانے والے سمندری طوفان ڈوریئن کے لیے تباہ کن اور خطرناک کے الفاظ استمال کرتے ہوئے کہا ہے کہ تیز ہواؤں اور موسلادھار بارشوں سے زندگیوں کو خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

2
سمندری طوفان ڈوریئن کے آگے بڑھنے کی رفتار سست ہو چکی ہے۔اسی لیے اس سے جزیرہ بہامس کو زیادہ خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔

3
طوفان کی رفتار سست ہونے کا مطلب یہ ہے کہ ڈوریئن زیادہ وقت کے لیے بہامس میں ٹہرے گا جس سے وہاں زیادہ تباہی ہو گی۔

4
امریکہ کے طوفانوں پر نظر رکھنے والے مرکز نے پیر کو کہا تھا کہ طوفان دو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے جب کہ طوفان کے اندر ہواؤں کی رفتار 270 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔