انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائیٹز نے کہا ہے کہ سمندری طوفان ڈوریئن سے گرینڈ بہاما اور اباکو جزائر میں تباہی ہوئی ہے۔ اب تک تقریباً 13 ہزار مکان یا تو تباہ ہو چکے ہیں یا انہیں بھاری نقصان پہنچا ہے۔ بہامس کے وزیرِ اعظم ہبرٹ منیس نے ڈوریئن کو تباہ کن اور خطرناک طوفان قرار دیا ہے۔
سمندری طوفان ڈوریئن کی جزیرہ بہامس میں تباہی

5
امریکی ریاست فلوریڈا میں طوفان کے باعث متعدد پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔

6
طوفان سے متعلق پیش گوئیوں میں بتایا گیا ہے کہ بحر اوقیانوس کے جارجیا سے لے کر کیرولائنا اور ورجینیا تک کے ساحلی علاقوں کو اس ہفتے کے دوران ڈوریئن سے خطرہ ہے۔

7
ڈوریئن پانچویں درجے کا خطرناک سمندری طوفان ہے جس میں چلنے والی ہواؤں کی رفتار 285 کلومیٹر فی گھنٹہ تک بتائی جا رہی ہے۔

8
امریکی صدر ٹرمپ نے اتوار کو ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے ادارے کے دورے کے موقع پر حکام کو ہدایات جاری کی تھیں کہ وہ متاثرہ علاقوں سے شہریوں کے انخلا کو یقینی بنائیں۔