رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ نے حلف اٹھالیا، امریکہ کو دوبارہ 'عظیم' بنانے کا اعلان

حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد امریکہ ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ایک بار پھر عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

18:01 20.1.2025

امریکہ کی حالیہ تاریخ کی چند پریزیڈنشل انوگریشنز کی جھلکیاں

18:13 20.1.2025

جب چالیس سال قبل صدر کی تقریبِ حلف برداری اِن ڈور منتقل کی گئی

روایت کے برخلاف ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری اِن ڈور ہو رہی ہے لیکن امریکہ میں ایسے مواقع پہلے بھی آتے رہے ہیں۔

حالیہ تاریخ میں 1985 میں اس وقت دوبارہ منتخب ہونے والے ری پبلکن صدر رونلڈ ریگن کی حلف برداری بھی کیپیٹل ہل پر کھلی فضا میں منعقد نہیں ہو پائی تھی۔

وائٹ ہاؤس کے اس وقت کے ریکارڈ کے مطابق حلف برداری کی اِن ڈور منتقلی پر اس وقت کے صدر رونلڈ اور ان کی اہلیہ نینسی ریگن بہت اداس تھے۔ لیکن انہیں بھی سردی کی شدت کی وجہ سے یہ فیصلہ کرنا پڑا تھا۔

سال 1985 میں وائٹ ہاؤس کے پریس سیکریٹری لیری اسپیکس کے مطابق صدر اور خاتونِ اول کو احساس تھا کہ ان کے پاس اس کے علاوہ کوئی راستہ نہیں تھا۔

مزید پڑھیے

18:54 20.1.2025

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ سروس میں شرکت کے لیے سینٹ جونز چرچ پہنچ گئے

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ صدارت کا حلف اُٹھانے سے قبل تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی کے سینٹ جونز چرچ پہنچ گئے ہیں۔

حلف برداری سے قبل امریکہ کے نو منتخب صدور کی وائٹ ہاؤس کے نزدیک واقع اس چرچ کی سروس میں شرکت بھی ایک روایت ہے۔

19:45 20.1.2025

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے لیے روانہ

امریکہ کے منتخب صدر سینٹ جونز چرچ میں سروس میں شرکت کے بعد وائٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ جہاں صدر جو بائیڈن اور اُن کی اہلیہ منتخب صدر اور اُن کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا استقبال کریں گی۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور اُن کی اہلیہ سبک دوش ہونے والے صدر جو بائیڈن اور اُن کی اہلیہ کے ساتھ چائے پر ملاقات کریں گے جس کے بعد وہ کیپٹل ہل کے لیے روانہ ہوں گے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG