امریکی صدر کے حلف اٹھانے کا دن
امریکہ کے نئے صدر اور نائب صدر کے حلف اٹھانے کی تقریب کو انوگوریشن ڈے کہا جاتا ہے جو ہر چار سال کے بعد20 جنوری کو آتا ہے۔ یہ دن ہمیشہ بیس جنوری کو ہی کیوں آتا ہے اور جیت کے اعلان کے اتنے روز بعد یہ تقریب کیوں منعقد کی جاتی ہے ۔
ڈونلڈ ٹرمپ: امریکی سیاست کا ایک غیر روایتی کردار
ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکہ کے 47ویں صدر کے عہدے کا حلف اٹھا رہے ہیں۔ اس سے قبل وہ جنوری 2017 سے جنوری 2021 تک امریکہ کے 45ویں صدر رہ چکے ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی شخصیت، کریئر اور وائٹ ہاؤس میں واپسی کے لیے کوششوں پر ایک نظر۔
ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل وکٹری ریلی
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری سے قبل اتوار کی شب واشنگٹن ڈی سی کے کیپیٹل ون ارینا میں وکٹری ریلی منعقد کی گئی۔
ریلی میں ری پبلکن پارٹی کے حامیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ وکٹری ریلی میں ڈونلڈ ٹرمپ اور جے ڈی وینس سمیت ایلون مسک نے بھی خطاب کیا۔
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔
حلف کے بعد تیزی سے اقدامات اور بحران حل کریں گے: ڈونلڈ ٹرمپ
امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے خطاب میں کہا ہے کہ وہ صدارت سنبھالنے کے بعد پہلے ہی دن امیگریشن کے حوالے سے سخت پابندیاں عائد کریں گے۔
صدارت کا حلف اٹھانے سے ایک روز قبل اتوار کی شب کو امریکی دارالحکومت کے واشنگٹن ارینا میں اپنے حامیوں کی بڑی تعداد سے خطاب میں انہوں نے صدارتی الیکشن کی انتخابی مہم میں کیے گئے وعدے کو تیزی سے پورا کرنے کا عندیہ دیا۔
واشنگٹن ڈی سی کے کیپٹل ون ارینا میں 'میک امریکہ گریٹ اگین وکٹری ریلی' سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ کل جس وقت سورج طلوع ہوگا تو ہمارے ملک میں در اندازی رک جائے گی۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اس انتخابی وعدے کو دہرایا جس کے تحت امریکہ میں غیر قانونی تارکین وطن کی ملک بدری کے لیے تاریخ کی بڑی مہم شروع کی جائے گی۔
مزید جانیے