رسائی کے لنکس

صدر ٹرمپ نے حلف اٹھالیا، امریکہ کو دوبارہ 'عظیم' بنانے کا اعلان

حلف اٹھانے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ آج کے بعد امریکہ ترقی کرے گا اور پوری دنیا میں ایک بار پھر عزت کی نگاہ سے دیکھا جائے گا۔

05:22

امریکی سینیٹ نے سینیٹر مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ منظوری دے دی

سینیٹر مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیر خارجہ کے طور پر نامزدگی کی سماعت کے دوران سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔
سینیٹر مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیر خارجہ کے طور پر نامزدگی کی سماعت کے دوران سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔

امریکی سینیٹ نے پیر کو سینیٹر مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ منظوری دے دی۔

خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس" کے مطابق ایوان نے متفقہ طور پر سینیٹر روبیو کی امریکہ کے اعلی ترین سفارت کار کے طور پر توثیق کی۔

مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے پہلے وزیر ہیں جن کی نامزدگی کی سینیٹ نے منظوری دی ہے۔

07:05

ٹرمپ کو اوول آفس میں بائیڈن کا ان کے نام لکھا خط ملا

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کے پہلے دن ، اپنے پیشرو جو بائیڈن کی طرف سے ان کے لیے لکھے گئے خط کے موصول ہونے کی تصدیق کی۔

جب اوول آفس میں ایک صحافی نے ٹرمپ سے پوچھا کہ کیا انہیں بائیڈن کی طرف سے لکھا ہوا کوئی خط ملا ہے توٹرمپ کو "ڈیسک" میں دیکھنے سے باییڈن کی طرف سے چھوڑا گیا نوٹ ملا۔

ٹرمپ نے خط کو ایک طرف رکھنے سے پہلے کہا،" شاید ہم سب کو اسے مل کر پڑھنا چاہیے۔ "

تاہم، انہوں نے کہا کہ وہ اسے عوامی طور پر شیئر کرنے سے پہلے خود پڑھیں گے۔

خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس" کے مطابق خط کے لفافے پر "47" لکھا ہوا تھا جو ایسا لگتا تھا کہ پنسل کے ساتھ ہاتھ سے لکھا گیا۔

05:22

امریکی سینیٹ نے سینیٹر مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ منظوری دے دی

سینیٹر مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیر خارجہ کے طور پر نامزدگی کی سماعت کے دوران سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔
سینیٹر مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے وزیر خارجہ کے طور پر نامزدگی کی سماعت کے دوران سینیٹ کی خارجہ تعلقات کی کمیٹی کے سوالوں کے جواب دے رہے ہیں۔

امریکی سینیٹ نے پیر کو سینیٹر مارکو روبیو کی بطور وزیر خارجہ منظوری دے دی۔

خبر رساں ادارے "ایسو سی ایٹڈ پریس" کے مطابق ایوان نے متفقہ طور پر سینیٹر روبیو کی امریکہ کے اعلی ترین سفارت کار کے طور پر توثیق کی۔

مارکو روبیو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کے پہلے وزیر ہیں جن کی نامزدگی کی سینیٹ نے منظوری دی ہے۔

23:23 20.1.2025

صدر ٹرمپ کا ایک بار پھر پاناما کینال واپس لینے کی خواہش کا اظہار

اپنے پہلے خطاب میں ایک بار پھر صدر ٹرمپ نے پاناما کینال واپس لینے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو پاناما کینال کبھی واپس نہیں دینی چاہیے تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ صدر جمی کارٹر کی طرف سے 1977 میں دستخط کیے گئے معاہدے کی روح کی خلاف ورزی کی گئی۔ اس معاہدے کے تحت امریکہ نے 1999 میں نہر پانامہ کے حوالے کردی تھی۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ پاناما کینال سے گزرنے کے لیے امریکی بحری جہازوں سے اوور چارجنگ کی جاتی ہے جو غیر منصفانہ ہے۔ ٹرمپ نے ایک بار پھر کہا کہ چین، پاناما کینال کو آپریٹ کر رہا ہے۔

پاناما کینال سے متعلق دیکھیے یہ ویڈیو۔۔۔

ٹرمپ کے بیان پر تنازع: پانامہ کینال امریکہ کے لیے کیوں اہم ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:43 0:00

23:01 20.1.2025

صدر ٹرمپ نے انوگریشن ڈے کو 'لبریشن ڈے' قرار دے دیا

صدر ٹرمپ نے اپنے انوگریشن ڈے کو 'لبریشن ڈے' قرار دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ صدارتی انتخابات کو امریکی تاریخ کے سب سے نتیجہ خیز انتخابات کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG