رسائی کے لنکس

براہِ راست منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل پہنچ گئے

امریکہ کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ دوسری مدت کے لیے اپنے عہدے کا حلف اُٹھائیں گے۔ امریکہ کے چیف جسٹس جان رابرٹس ڈونلڈ ٹرمپ سے حلف لیں گے۔

17:59

حلف سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کی کیا مصروفیات ہوں گی؟

21:36

جو بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں الوداعی سیلفی

21:31

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز کے سربراہان بھی حلف برداری میں موجود

امریکی ٹیکنالوجی کمپنیز ایمیزون، گوگل، ایپل، میٹا اور 'ٹیسلا' کے سربراہان بھی ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری میں شریک ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی مشیر ایلون مسک کے علاوہ 'گوگل' کے چیف ایگزیکٹو سندر پچائی اور 'ایمیزون' کے مالک چیف بیزوس بھی تقریب میں شریک ہیں۔ 'ایپل' کے سی ای او ٹم کک اور 'فیس بک' کے مالک مارک زکربرگ بھی کیپٹل ہل میں موجود ہیں۔

21:14

سابق امریکی صدور براک اوباما، جارج بش اور بل کلنٹن بھی کیپٹل ہل پہنچ گئے

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے سابق امریکی صدور کی آمد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

سابق امریکی صدر براک اوباما بھی کیپٹل ہل پہنچ گئے ہیں۔ سابق امریکی صدر بل کلنٹن اپنی اہلیہ ہیلری کلنٹن کے ہمراہ کیپٹل ہل پہنچے ہیں۔ سابق صدر جارج بش بھی اپنی اہلیہ لارا بش کے ہمراہ پہنچ گئے ہیں۔

21:10

منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ حلف برداری کے لیے کیپٹل ہل پہنچ گئے

منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تقریبِ حلف برداری میں شرکت کے لیے کیپٹل ہل پہنچ گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور سبک دوش ہونے والے صدر جو بائیڈن ایک ہی گاڑی میں وائٹ ہاؤس سے کیپٹل ہل پہنچے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG