رسائی کے لنکس

دوحہ: امریکہ طالبان امن مذاکرات، تکنیکی کمیٹیوں کی ملاقات


افغانستان میں قیام امن کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں جمعے کو بات چیت کی باضابطہ نشست نہیں ہوئی۔ تاہم دونوں طرف سے تکنیکی ٹیموں کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

طالبان ترجمان کے مطابق امن مذاکرات کے نویں دور کے دوسرے روز مختلف مقامات پر دونوں طرف کی تکنیکی ٹیموں کی ملاقات ہوئی ہے۔

ترجمان طالبان سہیل شاہین کے بقول فریقین کا اکثر معاملات اور عملی طریقہ کار پر اتفاق ہے، جب کہ چند ہی چیزیں طے ہونا باقی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’افغانستان میں قیام امن کے لیے ہونے والے مذاکرات چند ہی روز میں مکمل ہوجائیں گے۔‘‘

ذرائع نے ’وائس آف امریکہ‘ کی افغان سروس کو بتایا کہ دو روز میں امریکہ کے سفیر برائے افغان مفاہمت زلمے خلیل زاد کابل کا دورہ کرنے والے ہیں۔

جمعے کی صبح خلیل زاد نے قطر میں تعینات افغان سفیر، حکیم دلیلی سے بھی ملاقات کی تھی۔

یاد رہے کہ افغانستان میں جاری طویل جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور طالبان کے درمیان امن مذاکرات کے آٹھ دور ہوچکے ہیں۔ اور آٹھویں دور کے اختتام پر فریقین نے مشاورت کے بعد مزید مذاکرات پر اتفاق کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG