پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں۔ سندھ سے لے کر خیبرپختونخوا تک مختلف اضلاع میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب سے اب تک لگ بھگ ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ رقبہ پانی کی نذر ہوگیا ہے جب کہ لاکھوں افراد بے سروسامانی میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے سیلاب کے بعد کی صورتِ حال دیکھیے ان تصاویر میں۔
پاکستان میں سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

1
سیلاب سے اب تک تقریباً ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

2
سیلاب سے متاثرہ افراد کو خیبرپختونخوا کے علاقے نوشہرہ میں
قائم خیموں میں رکھا گیا ہے۔
قائم خیموں میں رکھا گیا ہے۔

3
سیلاب سے متاثرہ افراد میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے جو کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔

4
خیبرپختونخوا کا ضلع چارسدہ بارش کے بعد زیرِآب ہے۔