پاکستان کے چاروں صوبے اس وقت سیلاب کی زد میں ہیں۔ سندھ سے لے کر خیبرپختونخوا تک مختلف اضلاع میں مون سون کی غیرمعمولی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ سیلاب سے اب تک لگ بھگ ایک ہزار افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ہزاروں ایکڑ رقبہ پانی کی نذر ہوگیا ہے جب کہ لاکھوں افراد بے سروسامانی میں حکومتی امداد کے منتظر ہیں۔ ملک کے مختلف حصوں سے سیلاب کے بعد کی صورتِ حال دیکھیے ان تصاویر میں۔
پاکستان میں سیلاب کے باعث لاکھوں افراد بے گھر

5
صوبہ پنجاب کا ضلع راجن پور سیلاب سے بری طرح متاثر ہوا ہے اور لوگ بے سروسامانی کی حالت میں رہ رہے ہیں۔

6
سندھ میں سیلاب متاثرین اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔

7
وادئ سوات کے علاقے مینگورہ میں بھی مون سون کی بارشوں نے تباہی مچا دی ہے۔

8
پاکستانی فوج اور دیگر ریسکیو ادارے سیلاب متاثرین کی مدد میں مصروف ہیں۔