رسائی کے لنکس

حمص: بم دھماکہ، متعدد افراد ہلاک


فائل
فائل

سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق، 14 افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب شہر کےحکومت کے حامی ضلعے میں واقع ایک مسجد کے باہر بم دھماکہ ہوا

شام کے سرکاری ٹیلی ویژن اورحقوقِ انسانی سےتعلق رکھنے والے گروہوں نے بتایا ہے کہ حمص کے وسطی شہر میں ہونے والے ایک کار بم حملے میں متعدد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

سرکاری ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق، 14 افراد اُس وقت ہلاک ہوئے جب شہر کےحکومت کے حامی ضلعے میں واقع ایک مسجد کے باہر بم دھماکہ ہوا۔ یہ واقع اُس وقت پیش آیا جب لوگ جمع نماز ادا کرنے کے بعد واپس جا رہے تھے۔

’سیرئین آبزرویٹری فور ہیومن رائٹس‘ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ اِس بم حملے میں کم از کم نو افراد ہلاک ہوئے۔

تاہم، گروپ نے متنبہ کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے، کیونکہ متعدد زخمی تشویش ناک حالت میں ہیں۔


دھماکے کا یہ واقع ایسے وقت پیش آیا ہے جب سرکاری فوجیں باغیوں سے حمص کا قبضہ چھڑانے کے لیے سرگرم عمل ہیں۔ گذشتہ چند دِنوں کے دوران، شہریوں نے شدید لڑائی ہوتے دیکھی ہے۔

سرگرم کارکنوں کا کہنا ہے کہ شام کے تنازع میں مارچ 2011ء سے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
XS
SM
MD
LG