رسائی کے لنکس

دنیا میں بحران انسانی ترقی کی پیش رفت کو روک رہے ہیں: اقوامِ متحدہ


فائل فوٹو
فائل فوٹو

اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) کی ر پورٹ میں کہا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی، اقتصادی غیر یقینی اور دیگر بحرانوں نے انسانی ترقی میں پیش رفت کو محدود کر دیا ہے اور گزشتہ تین عشروں میں حاصل ہونے والے فوائد کو پلٹ دیا ہے۔

رپورٹ میں 191 ممالک کے اعداد و شمار سے ظاہر ہوا ہے کہ ان میں سے 90 فی صد ملک 2020 اور 2021 میں عوام کےلیے بہتر ، صحت مند اور محفوظ زندگی کے مواقع پیدا کرنے میں ناکام رہے۔

کسی بھی ملک کی ترقی کی پیمائش کرنے والے والے یو این ڈی پی کا انسانی ترقیاتی انڈیکس 32 برس میں پہلی تنزلی کا شکار ہوا ہے۔اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے منتظم اچم سٹینر کا کہنا ہے کہ یہ غیر معمولی صورتِ حال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ انسانی ترقی کی حالیہ رپورٹ کے انڈیکس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہر 10 میں سے 9 ممالک کو انحطاط کا سامنا ہے۔ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا۔"

انسانی ترقی کے اشاریے کسی ملک کی صحت، تعلیم اور معیار زندگی کی تصویرکشی کرتے ہیں۔ اس سال کی درجہ بندی ظاہر کرتی ہے کہ کچھ ممالک دوبارہ اپنے پیروں پر کھڑے ہونا شروع ہوئے ہیں جب کہ دوسرے بدستور بحرانوں کا شکار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لاطینی امریکہ،جزائر غرب الہند، سب صحارا افریقہ اور جنوبی ایشیا خاص طور پر سخت متاثر ہوئے ہیں۔

کیا یورپ توانائی کے ممکنہ بحران سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:01 0:00

اپنے شہریوں کو بہتر زندگی کے مواقع فراہم کرنے کی فہرست میں رواں برس کی درجہ بندی میں سوئٹزرلینڈ سرفہرست ہے، جس کے بعد ناروے، آئس لینڈ، ہانگ کانگ، آسٹریلیا اور دوسرے امیر ممالک شامل ہیں۔

سب صحارا افریقہ سے تعلق رکھنے والے ممالک انسانی ترقی کی درجہ بندی میں سب سے نیچے ہیں، جن میں جنوبی سوڈان نچلے ترین درجے پر ہے۔

رپورٹ کے مرکزی مصنف پیڈرو کونسیکاؤ نے کہا ہے کہ انسانی ترقی میں غیر معمولی کمی کی وجہ اقتصادی کساد بازاری کے ساتھ ساتھ عمر میں کمی تھی۔

انہوں نے کہا کہ فہرست میں امریکہ 21 ویں نمبر پر ہے، جس میں عالمی وبا کرونا وائرس کے باعث متوقع عمر 79 سال سے ڈرامائی طور پر کم ہو کر 76.1 سال ہو گئی ہے ۔

کونسیکاؤ نے کہا کہ رپورٹ کے اعداد و شمار سے پتا چلتا ہے کہ اعتماد کے عالمی درجے میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی ہے، جو لوگ سب سے زیادہ بد اعتمادی کا شکار ہیں، وہ سیاسی خیالات رکھتے ہیں۔

ہماری خوراک خطرے میں کیوں ہے؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:44 0:00

اس رپورٹ کے حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر یقینی صورتِ حال اور عدم تحفظ کا احساس لوگوں کو ایک ایسے گروہ کے ساتھ وابستگی کو مضبوط کر دیتا ہے، جو انہی جیسے عقائد کے حامل ہو اور ان دوسرے گروہوں کے ساتھ عناد کو بڑھاتا ہے، جو ان سے مختلف انداز میں سوچتے ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے اکثر اوقات اس تقسیم میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس لیے نتیجے کے طور پر رپورٹ میں ایسے دستاویزی ثبوت شامل ہیں جو یہ ظاہر کرتے ہیں کہ جمہوری روایات دباؤ کا شکار ہیں۔

رپورٹ میں خبر دار کیا گیا ہے کہ عدم تحفظ اور تقسیم ایک دوسرے کو تقویت دے رہے ہیں، جس سے دنیا کو درپیش متعدد خطرات اور بحرانوں سے نمٹنے کے لیے درکار اجتماعی کوشش کم ہو رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG