جنوبی افریقہ کے شہر پارل میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں میزبان ٹیم کے301 رنز کے جواب میں سری لنکا کی ٹیم صرف 43 رنز پرآؤٹ ہوگئی جو بین الاقوامی میچوں میں اُس کا کم ترین اسکور ہے۔
جنوبی افریقہ کی ٹیم نے یہ میچ258 رنز سے جیت لیا جو ایک روزہ میچوں کی تاریخ میں کسی ٹیم کو تیسری بدترین شکست ہے۔
ایک موقع پر سری لنکا کی 6 وکٹیں صرف 13 کے مجموعی اسکور پر گر چکی تھیں اور بظاہر ایسا لگ رہا تھا کہ سابق عالمی چیمپئین ایک روزہ میچوں کی تاریخ کے کم ترین اسکور پر آؤٹ ہوجائے گی۔
جنوبی افریقہ کی طرف سے ہاشم عاملہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک روزہ میچوں میں اپنی نویں سنچری بنائی۔