رسائی کے لنکس

پاکستان میں کرونا سے مزید 44 اموات، مثبت کیسز کی شرح کم ہونے لگی

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 56 ہزار 260 ٹیسٹ کیے گئے جن کے مثبت آنے کی شرح 5.36 فی صد رہی۔ 24 گھنٹوں میں ہونے والی 44 اموات کے بعد وبا سے ہونے والی مجموعی ہلاکتیں 29 ہزار 731 ہو گئی ہیں۔

16:54 12.3.2020

ایران سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ میں ٹھیرانے کے خلاف احتجاج

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ایران سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ میں ٹھہرانے اور قرنطینہ مرکز قائم کرنے کے خلاف کچھ مقامی شہریوں نے بدھ کو احتجاج کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے کوئٹہ میں کرونا وائرس پھیلنے کے خدشات بڑھ رہے ہیں۔ مزید دیکھیے کوئٹہ سے مرتضیٰ زہری کی ڈیجیٹل رپورٹ میں۔

ایران سے آنے والے زائرین کو کوئٹہ میں ٹھیرانے کے خلاف احتجاج
please wait

No media source currently available

0:00 0:01:42 0:00

16:54 12.3.2020

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا بہت مشکل ہے: امریکی ماہر

امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی کے ایک پروفیسر نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اب کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنا مشکل ہو چکا ہے۔

یونیورسٹی کے پروفیسر برائے وبائی امراض مارک لپ سٹچ نے جرمن میگزین کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کا نہیں خیال کہ اب کرونا وائرس کو روکا جا سکتا ہے۔

اپنے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی بھی انفیکشن کے پھیلنے کا ریٹ اوسطاً دو ہو، یعنی ایک مریض سے یہ دو دوسرے افراد میں منتقل ہو رہا ہو۔ تو ایسی وبا کو مکمل طور پر روکنے سے قبل یہ دنیا کی آدھی آبادی کو متاثر کر چکی ہو گی۔

انہوں نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ 'سارس' اور کرونا وائرس میں یہ فرق ہے کہ سارس میں جن مریضوں کی علامات ظاہر ہو چکی تھیں ان کے ذریعے ہی بیماری دوسرے افراد میں منتقل ہو رہی تھی۔ مگر کرونا وائرس ان افراد میں بھی پایا جاتا ہے جن کے جسم میں علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔ اور وہ افراد اسے آگے دوسرے افراد میں منتقل کرنے کا باعث بن رہے ہیں۔

16:55 12.3.2020

بھارت کی ویزا پابندی: آئی پی ایل میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک

کرونا وائرس کے سبب بھارت کی حکومت نے ایک ماہ کے لیے ویزا پر پابندی عائد کر دی ہے جس کے بعد انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں غیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

بھارت کے خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ایک عہدیدار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ حکومت نے 15 اپریل تک غیر ملکیوں کے لیے ویزا اجرا پر پابندی عائد کی ہے جس کی وجہ سے غیر ملکی کھلاڑی آئی پی ایل میں شریک نہیں ہو سکیں گے۔

واضح رہے کہ آئی پی ایل کا رواں سیزین 29 مارچ سے شروع ہو رہا ہے جس کا اختتام 24 مئی کو ہو گا۔

16:56 12.3.2020

امریکی اداکار ٹام ہینکس اور اُن کی اہلیہ کرونا وائرس کے شکار

کرونا وائرس نے اسکر ایوارڈ یافتہ امریکی اداکار ٹام ہینکس اور ان کی اہلیہ ریٹا ولسن کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

اس حوالے سے ٹام ہینکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ بھی شیئر کی ہے جس میں انہوں نے تصدیق کی کہ وہ اور اُن کی اہلیہ کرونا وائرس کے شکار ہو گئے ہیں۔

ٹام ہینکس اور ریٹا ولسن ایک فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں آسٹریلیا کے دورے پر ہیں جہاں اُن کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG