رسائی کے لنکس

چین میں زہریلا دودھ پینے سے تین بچے ہلاک


چین میں زہریلا دودھ پینے سے تین بچے ہلاک
چین میں زہریلا دودھ پینے سے تین بچے ہلاک

چین کے سرکاری میڈیا کے مطابق زہریلے کیمیائی مادے کی ملاوٹ والا دودھ پینے سے تین بچے ہلاک اور 35 افراد بیمار ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ ملک کے شمال مشرقی شہر پنگ لیانگ میں پیش آیا جہاں یہ مضرصحت دودھ دو ڈیری فارمز سے حاصل کیا گیا تھا۔

جمعہ کو سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے بتایا کہ بیمار ہونے والے زیادہ تر افراد میں 14 سال سے کم عمر بچے شامل ہیں جن کا علاج جاری ہے۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ تمام افراد نائیٹرائٹ نامی کیمیای مادے سے متاثر ہوئے، جو گوشت کو محفوظ رکھنے کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق دونوں فارم کو سربمہر کر کے اُن کی انتظامیہ سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

2008ء میں چین کی ڈیری صنعت کو اُس وقت ایک دھچکا لگا تھا جب خشک دودھ میں صنعتی کیمیائی مادے ’میلامبن‘ کی موجودگی کی وجہ سے کم از کم چھ بچے ہلاک اور تین لاکھ بیمار ہو گئے تھے۔

XS
SM
MD
LG