لاطینی امریکہ کے ملک چلی میں حکومت کے خلاف جاری مظاہروں میں شدت آگئی ہے اور مظاہرے پرتشدد رخ اختیار کر گئے ہیں۔ چلی میں حکومت نے گزشتہ ماہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں کی مد میں اضافہ کیا تھا جس کے خلاف مظاہرین سڑکوں پر ہیں۔
چلی میں حکومت کے خلاف پرتشدد مظاہرے

1
چلی کے دارالحکومت سان تیاگو میں پیر کو مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر نکل آئے جو ملکی معیشت کی بگڑتی صورتِ حال کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

2
بعض علاقوں میں ہونے والے مظاہرے کسی ناخوش گوار واقعے کے بغیر جاری رہے جب کہ کچھ علاقوں میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال بھی کیا۔

3
چلی میں مظاہرے گزشتہ ماہ شروع ہوئے تھے جن میں اب تک تقریباً 20 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

4
مظاہرے اس دوران شروع ہوئے جب حکومت نے زیرِ زمین چلنے والی ٹرین کے کرایوں کی مد میں اضافہ کیا اور طبّی سہولیات، تعلیم اور معاشیات کے شعبوں میں تبدیلیاں لائی گئیں۔