بھارت کے خلائی ادارے نے کہا ہے کہ اس کا چاند کی جانب جانے والے مشن 'چندریان ٹو' سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ خلائی جہاز سے رابطہ اس وقت منقطع ہوا جب چندریان ٹو کچھ ہی دیر کے بعد چاند کی سطح پر اترنے والا تھا۔
بھارت کا خلائی مشن چاند پر اترنے میں ناکام

5
بھارت کے 'چندریان ٹو' مشن پر مجموعی طور پر 14 کروڑ ڈالر لاگت آئی تھی۔ اس مشن میں استعمال ہونے والی خلائی گاڑیاں اور آلات بھارت نے خود تیار کیے تھے اور اسے سستی ترین خلائی گاڑی قرار دیا جارہا تھا۔

6
اگر 'چندریان ٹو' مشن کامیاب ہو جاتا تو چاند پر سستے مشن بھیجنے کا راستہ کھل سکتا تھا۔

7
یہ مشن اس لیے بھی زیادہ اہم تھا کیوں کہ اب پرائیویٹ سیکٹر خلا میں سرمایہ کاری کا سوچ رہا ہے جس کے لیے اخراجات میں کمی اہمیت رکھتی ہے۔

8
چاند گاڑی اتارنے کے لیے جس علاقے کا انتخاب کیا گیا تھا، وہاں کھائیاں اور گڑھے ہیں جن کے مطالعے سے سائنس دانوں کو نظام شمسی کے ابتدائی ادوار اور تخلیقِ کائنات سے متعلق معلومات حاصل ہو سکتی ہیں۔