بھارت کے خلائی ادارے نے کہا ہے کہ اس کا چاند کی جانب جانے والے مشن 'چندریان ٹو' سے رابطہ ٹوٹ گیا ہے۔ خلائی جہاز سے رابطہ اس وقت منقطع ہوا جب چندریان ٹو کچھ ہی دیر کے بعد چاند کی سطح پر اترنے والا تھا۔
بھارت کا خلائی مشن چاند پر اترنے میں ناکام

1
خلائی تحقیق کے مرکز کے چیئرمین ڈاکٹر کے سیوان نے کہا ہے کہ خلائی جہاز سے رابطہ منقطع ہونے سے اس قومی منصوبے کو دھچکہ لگا ہے جس کا مقصد چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں بھارت کی خلائی گاڑی اتارنا تھا۔

2
اگر 'چندریان ٹو' کامیابی سے چاند پر لینڈ کرجاتا تو بھارت امریکہ، روس اور چین کے بعد چاند کی سطح پر خلائی جہاز اتارنے والا چوتھا ملک بن جاتا۔

3
بھارتی سائنس دان پر امید تھے کہ 'چندریان ٹو' چاند کے جنوبی قطبی علاقے میں اترنے میں کامیاب رہے گا۔

4
چاند کے قطب جنوبی پر اب تک کسی بھی ملک کا کوئی خلائی مشن نہیں گیا ہے اور اس جگہ کے بارے میں کوئی کچھ نہیں جانتا۔