رسائی کے لنکس

چھاتی کا سرطان، مبتلا خواتین کی اکثریت ٹیومرز سے ناواقف: تحقیق


اس نئی تحقیق سے، جسے طبی جریدے ’کینسر‘ میں شائع کیا گیا، 500 امریکی خواتین سے ان کے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

ایک نئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ چھاتی کے سرطان میں مبتلا خواتین کو زیادہ تر معلوم نہیں ہوتا کہ ان کے ٹیومرز کی نوعیت کیا ہے۔

ماہرین کہتے ہیں کہ ٹیومر کے بارے میں زیادہ معلومات نہ ہونے سے ضروری نہیں ہے کہ بیماری زیادہ سنگین شکل اختیار کر جائے مگر اس بارے میں آگہی اور معلومات ہونے سے خواتین اپنی بیماری کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے جان سکتی ہیں۔

جن خواتین کو اپنے ٹیومرز کے بارے میں زیادہ آگہی ہوتی ہے وہ اپنی بیماری سے متعلق فیصلے دیگر خواتین کی نسبت بہتر کرتی ہیں اور ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق دوا لیتی ہیں۔

ماہرین یہ بھی کہتے ہیں کہ کینسر کے ایسے مریض جنہیں اپنی مرض سے متعلق معلومات ہوتی ہیں، وہ اپنی سرجری کے بعد دیگر مریضوں کی نسبت زیادہ مطمئن ہوتے ہیں۔

اس نئی تحقیق سے، جسے طبی جریدے ’کینسر‘ میں شائع کیا گیا، 500 امریکی خواتین سے ان کے چھاتی کے سرطان کے حوالے سے ڈیٹا اکٹھا کیا گیا۔

55 فیصد خواتین کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم تھا کہ ان کے ٹیومر کس وجہ سے ہوئے تھے۔

مگر ماہرین کا کہنا ہے کہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا خواتین کے درمیان اس حوالے سے شعور اور آگہی پھیلانا زیادہ ضروری ہے تاکہ انہیں بیماری کے بارے میں زیادہ بہتر طریقے سے معلوم ہو۔

XS
SM
MD
LG