واشنگٹن —
ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ ترکی اور شام کی سرحد کے قریب ہونے والے ایک کار بم دھماکے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور 30زخمی ہوئے۔
ترکی کے ’این ٹی وی‘ نیوز چینل کا کہنا ہے کہ یہ دھماکہ پیر کے روز ترک سرزمین پر ہوا، جو ’ہاتے‘ نامی جنوبی صوبے کی سلویگوزو سرحدی گزرگاہ سے تقریباً 40میٹر اندر واقع ہے۔
مقامی میئر، حسین سندوری کے حوالے سے متعدد رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خیال ہے کہ دھماکے میں استعمال ہونے والی کار شام میں رجسٹرڈ ہے۔
فوری طور پر مزید تفاصیل موصول نہیں ہوئیں۔
دونوں ممالک کے درمیان واقع یہ سرحدی علاقہ باغیوں اور شام کے صدر بشارالاسد کی فوج کے درمیان میدانِ جنگ بنا ہوا ہے۔