رسائی کے لنکس

شمال مغربی پاکستان میں تشدد کی کارروائیوں میں 13 ہلاک


پاکستان میں حکام نے کہا ہے کہ بدھ کو قبائلی علاقے اَپراُورکزئی میں سرکاری فوج اور طالبان جنگجوؤں کے درمیان جھڑپوں میں چھ غیر ملکیوں سمیت کم از کم 12 عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔

لڑائی میں سرکاری فوج کے جانی نقصان کی اطلاعات بھی ملی ہیں لیکن حکام نے فوری طور پر اس کی مصدقہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں اور نہ ہی غیر ملکی جنگجوؤں کی قومیت کے بارے میں معلوم ہوسکا ہے۔

اُدھر پشاور کے مضافاتی علاقے بڈبیر میں دیسی طور پر تیار کیے گئے ایک بم کے دھماکے میں ایک شخص ہلاک اور چار دیگر زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ بم ایک گاڑی کے نیچے نصب کیا گیا تھا۔ تشدد کی ایسی ہی ایک دوسری کارروائی مردان میں ہوئی جہاں تختِ بائی کے ایک بازار میں ہونے والے بم دھماکے میں 22 دکانیں تباہ ہوگئیں تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

XS
SM
MD
LG