رسائی کے لنکس

9/11 حملے، اسامہ بن لادن کے داماد کو عمر قید


نیویارک میں عدالتی کارروائی کے دوران، جج لیوس کپلان نے سلیمان ابو غیث کو سزا سناتے ہوئے، 48 برس کے کویتی شخص سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اُنھیں توقع نہیں کہ مجرم اپنے کیے پر ’پشیماں‘ ہوگا

گیارہ ستمبر 2001ء میں امریکہ کے خلاف ہونے والے دہشت گرد حملوں کے دوران القاعدہ کے ترجمان کے طور پر کردار ادا کرنے پر، اسامہ بن لادن کے داماد کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے، جس میں تقریباً 3000 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

نیویارک میں عدالتی کارروائی کے دوران، جج لیوس کپلان نے سلیمان ابو غیث کو سزا سناتے ہوئے، 48 برس کے کویتی شخص سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اُنھیں توقع نہیں کہ مجرم اپنے کیے پر ’پشیماں‘ ہوگا۔

جج نے کہا کہ اُن کے خیال میں ابو غیث اب بھی القاعدہ کے اُس ایجنڈے پر قائم ہے کہ امریکیوں کو ہلاک کرنے کے لیے سب کچھ کیا جا سکتا ہے۔


سزا دیے جانے سے قبل، ابو غیث نے عربی زبان میں بولتے ہوئے کہا کہ وہ، ’ماسوائے خدا کی ذات کے، کسی سے رحم کا خواستگار نہیں‘۔

اُنھوں نے کہا کہ اُن کو سزا دے کر، جج، ’ساتھ ہی، سینکڑوں مسلمان نوجوانوں کے بندھے ہوئے ہاتھ کھول رہے ہیں‘۔

امریکیوں کو ہلاک کرنے کی سازش کرنے اور دہشت گردوں کی اعانت کے الزام میں، مارچ میں ابو غیث کو سزا سنائی گئی تھی۔

استغاثے کا کہنا ہے کہ اِنھوں نے بن لادن کی درخواست پر عمل پیرا ہوتے ہوئے، تیش میں لانے والی وڈیوز میں شرکت کی، جن کا مقصد اپنے ہمنواؤں کی کھیپ کو بھرتی کرنا تھا، تاکہ 11 ستمبر 2001ء کے دہشت گرد حملوں جیسے مزید خودکش مشن عمل میں لائے جا سکیں۔

ججوں نے 12 ستمبر جیسی وڈیوز کے کچھ حصے دیکھے، جن میں ابو غیث کو بن لادن کے اور القاعدہ کے دیگر چوٹی کے سرغنوں کے ہمراہ بیٹھا ہوا دکھایا گیا تھا، جس میں ایک روز قبل ہونے والے حملوں کو حق بجانب قرار دیا جارہا تھا۔

XS
SM
MD
LG