رسائی کے لنکس

بنگلہ دیش نے برما کے خلاف سمندری حدود کا مقدمہ جیت لیا


سمندری قوانین سے متعلق بین الاقوامی ٹریبونل نے بیرون براعظم مکمل رسائی کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال میں 685 مربع کلومیٹر کے علاقے کو خصوصی طور پر بنگلہ دیش کا اقتصادی زون قرار دیا ہے

بنگلہ دیش نے کہاہے کہ برما کے ساتھ طویل عرصے سے جاری سمندری حدود کے تنازع پر اقوام متحدہ کے ٹربیونل نے اس کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

وزیر خارجہ دیپو مونی نے کہاہے کہ سمندری قوانین سے متعلق بین الاقوامی ٹریبونل نے بیرون براعظم مکمل رسائی کے ساتھ ساتھ خلیج بنگال میں 685 مربع کلومیٹر کے علاقے کو خصوصی طور پر بنگلہ دیش کا اقتصادی زون قرار دیا ہے۔

عالمی ٹربیونل نے جزیرے سینٹ مارٹن کی41 کلومیٹر تک کی علاقائی سمندری حدود پر بھی بنگلہ دیش کا حق تسلیم کرلیا ہے۔

بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ اب بنگلہ دیش وسائل سے مالامال اس علاقے میں تیل اور گیس کی تلاش کرسکتا ہے۔

بنگلہ دیش نے برما کے خلاف اپنا مقدمہ 2009ء میں اقوام متحدہ کے سمندری قوانین سے متعلق ٹریبونل میں پیش کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG