رسائی کے لنکس

بلوچستان ہائی کورٹ نے 8 صوبائی حلقہ بندیاں کالعدم قرار دے دیں


بلوچستان ہائی کورٹ، فائل فوٹو
بلوچستان ہائی کورٹ، فائل فوٹو

بلوچستان ہائی کورٹ کے ایک ڈویژن بنچ نے الیکشن کمشن آف پاکستان کو حکم دیا ہے کہ وہ سیاسی جماعتوں کے تحفظات کے پیش نظر حلقہ بندیوں کو دوبارہ طے کرے۔

یہ آٹھوں انتخابی حلقے ضلع کوئٹہ میں واقع ہیں۔ جو پی بی 24 تا 30 اور پی بی 32 ہیں۔ تاہم حلقہ نمبر پی بی 31 کے متعلق کوئی شکایت سامنے نہیں آئی۔

پچھلے سال کی مردم شماری کے بعد کوئٹہ کے صوبائی انتخابی حلقوں کی تعداد 6سے بڑھ کر 9 ہو گئی ہے۔ کوئٹہ ضلع میں الیکشن کمشن کی جانب سے طے کی جانے والی حالیہ حلقہ بندیوں پر تقریباً سبھی پارٹیوں کو تحفظات ہیں۔

جسٹس نعیم اختر أفغان اور جسٹس عبداللہ بلوچ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے یہ حکم بھی دیا ہے کہ یونین کونسل سورود کو حلقہ نمبر 44 سے نکال کر پنجگور کے حلقہ نمبر 43 میں شامل کیا جائے۔

ایک اور خبر کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے حلقہ بندیوں سے متعلق شکایات کی سماعت کے دوران الیکشن کمشن آف پاکستان کو 10 اضلاع سے متعلق شکایات 4 جون تک طے کرنے کے لیے کہا ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے حلقہ بندیوں سے متعلق ابھی 16 درخواستیں زیر التوا ہیں جن کی سماعت 4 جون کو ہوگی۔

XS
SM
MD
LG