رسائی کے لنکس

بحرین: مظاہرے میں ہلاک ہونے والے لڑکے کی تحقیقات

Residents of Ain Amenas, Algeria, gather outside the hospital trying to get information concerning relatives wounded during the terrorist attack at the gas plant, January 18, 2013.
Residents of Ain Amenas, Algeria, gather outside the hospital trying to get information concerning relatives wounded during the terrorist attack at the gas plant, January 18, 2013.

بحرین میں پولیس حکومت مخالف مظاہرے کے دوران ہلاک ہونے والے ایک نوعمر لڑکے کی ہلاکت کی تحقیقات کررہی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہاگیا ہے کہ لڑکا ، جس کی شناخت احمد جبار کے نام سے ہوئی ہے، جمعرات کے روز ریاست کے شمالی حصے میں ایک مظاہرے کے دوران پرتشدد جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا تھا۔

حزب اختلاف اور انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہناہے کہ اس کی ہلاکت پولیس کی گولی لگنے سے ہوئی۔

حکومت کا کہناہے کہ وہ حقائق جاننے کے لیے تحقیقات کررہی ہے۔

بحرین میں ملک کی شیعہ اکثریت کی جانب جاری مظاہروں میں اب تک 30 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ شیعہ اکثریت اپنے لیے زیادہ حقوق کا مطالبہ کررہی ہے۔

XS
SM
MD
LG