رسائی کے لنکس

آذربائیجان: متنازعہ علاقے میں فائرنگ سے دوباغی ہلاک


آذربائیجان: متنازعہ علاقے میں فائرنگ سے دوباغی ہلاک
آذربائیجان: متنازعہ علاقے میں فائرنگ سے دوباغی ہلاک

کاراباخ کی باغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو پیش آنے والے واقعہ میں اس کے دو فوجی مارے گئے ہیں

آذربائیجان سےتعلق رکھنے والےماہر نشان چیوں کی فائرنگ سے'ناگورنو کاراباخ' نامی متنازعہ علاقے میں آرمینی نژاد علیحدگی پسندوں کی ملیشیا کےدو ارکان ہلاک ہوگئے ہیں۔

کاراباخ کی باغی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعہ کو پیش آنےوالا واقعہ میں اس کےدو فوجی مارے گئے ہیں۔ حکام کےمطابق اس سےقبل جمعرات کو بھی علاقائی انتظامیہ کا ایک فوجی آذربائیجان کی جانب سے آنے والی گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا تھا۔

آذربائیجانی حکام نے واقعہ پرکوئی ردِعمل ظاہرنہیں کیا ہے۔

واضح رہے کہ ناگارنو کاراباخ اوراس متصلہ کچھ علاقوں پرآرمینی نژاد مسلح علیحدگی پسندوں کا قبضہ ہے جنہیں آرمینیا کی حکومت کی سرپرستی حاصل ہے۔ مسلح علیحدگی پسندوں نے 90ء کی دہائی میں والی آذربائیجان کی افواج کے ساتھ ہونے والی جھڑپوں کے بعد مذکورہ پہاڑی علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا تھا۔

جمعہ کو ہونے والی ہلاکتوں کے بعد باغیوں اور آذربائیجانی افواج کے درمیان ہونے والی سرحدی جھڑپوں اور فائرنگ کےتبادلےمیں رواں برس ہونےوالی ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی ہے۔

XS
SM
MD
LG