رسائی کے لنکس

چین: کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص عمارت گرنے سے 10 ہلاکتیں


چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔
چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد کم ہو رہی ہے۔

مشرقی چین میں ہوٹل کی چھت گرنے سے کم سے کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ ہوٹل کو کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں کے لیے قرنطنیہ کے طور پر استعمال کیا جا رہا تھا۔

حکام کے مطابق جنوبی صوبے فوجیان کے شینجیا ہوٹل کے ملبے سے 48 افراد کو نکالا گیا جن مین سے 38 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ ساحلی شہر کونزو کی عمارت کو کرونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص کیا گیا تھا۔ شہر میں کرونا وائرس کے 47 مریض کی تصدیق ہوئی تھی۔ ہوٹل کی عمارت میں اُن مشتبہ مریضوں کر رکھا گیا تھا جنہوں نے حال ہی میں کرونا وائرس کے متاثرہ مریضوں سے میل جول کیا تھا۔

خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' کے مطابق ہوٹل کی پہلی منزل پر تعمیر و مرمت کا کام جاری تھا۔ اطلاعات کے مطابق جب عمارت گری اس میں 71 افراد موجود تھے۔ البتہ عمارت گرنے کی فوری وجوہات کا تعین نہیں ہو سکا۔

امدادی کارروائیوں اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالتے وقت بھی کارکن حفاظتی اقدامات کرتے ہوئے ایک دوسرے پر اسپرے کرتے رہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیوں میں لگ بھگ 800 کارکن حصہ لے رہے ہیں۔

مقامی پولیس نے ہوٹل کے مالک کو طلب کر کے ہوٹل کے تعمیراتی معیار کے حوالے سے پوچھ گچھ کی ہے۔

چین میں کرونا وائرس کے باعث مشتبہ مریضوں کی دیکھ بھال اور وائرس کی تشخیص کے لیے اُنہیں الگ تھلگ رکھا جاتا ہے۔ اس حوالے سے مختلف مقامات پر قرنطینہ بنائے گئے ہیں۔ جہاں مشتبہ مریضوں کو 14 روز تک رکھا جاتا ہے۔

چین میں کرونا وائرس کے نئے کیسز کم ہو رہے ہیں، لیکن یورپ کے علاوہ دُنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG