رسائی کے لنکس

مذہبی جماعت کے رہنما مولانا شمس الرحمٰن معاویہ سپرد ِخاک


صوبائی سربراہ مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف جماعت کے کارکن سراپا احتجاج تھے۔ کارکنوں نے شمس الرحمان کی میت مال روڈ پر رکھ کر کئی گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا۔

گزشتہ روز لاہور میں فائرنگ کرکے قتل کیے جانے والے اہلسنت و جماعت کے مولانا شمس الرحمان معاویہ کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں تدفین کردی گئی جبکہ کارکنان نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔

تاہم اہل سنت الجماعت کے اہم رہنماوں اور پنجاب کی صوبائی حکومت کے عہدیداروں کے مابین مذاکرات کی کامیابی کے بعد اہلسنت کے کارکنوں نے احتجاجی دھرنا ختم کر دیا۔ جس کے بعد مولانا شمس الرحمان کی نماز جنازہ ادا کی گئی۔

اہل ِسنت الجماعت کے صوبائی سربراہ مولانا شمس الرحمان کے قتل کیخلاف جماعت کے کارکن سراپا احتجاج تھے کارکنوں نے شمس الرحمان کی میت مال روڈ پر رکھ کر کئی گھنٹے تک احتجاجی دھرنا دیا۔

ہفتے کے روز مولانا شمس الرحمان کی ہلاکت کیخلاف اہل سنت و جماعت کے کارکنان نے لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا۔ نماز ِجنازہ کی ادائیگی کے بعد مولانا شمس الرحمان معاویہ کا جسد خاکی تدفین کیلئے مقامی قبرستان لے جایا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے رنگ روڈ پر اہل سنت و جماعت کے رہنما مولانا شمس الرحمان معاویہ کو نامعلوم افراد نے گولیاں مارکر قتل کر دیا تھا۔
XS
SM
MD
LG