واشنگٹن —
بلغاریہ کے شہر صوفیہ میں اتوار کو سنوکر کی عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پاکستان کے محمد آصف نے برطانیہ کے کھلاڑی گیری ولسن کو شکست دے کر عالمی چیمپیئن کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل میں میچ میں سخت مقابلے کے بعد محمد آصف نے گیری ولسن کو آٹھ کے مقابلے میں 10 فریم سے شکست دے کر یہ ٹائٹل جیتا۔
اس سے قبل، 1994ء میں محمد یوسف اور 2004ء میں محمد صالح سنوکر کے عالمی امیچوئر چیمپیئن رہ چکے ہیں۔
گذشتہ برس، محمد آصف چوتھی بار عالمی چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچے تھے، جب کہ گذشتہ سال وہ سنوکر کے اعلیٰ درجے کے 32 کھلاڑیوں میں شامل تھے۔