پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کے جیلانی پارک میں پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (پی ایچ اے) نے موسم خزاں کی مناسبت سے سالانہ گلِ داؤدی پھول میلے کا اہتمام کیا ہے۔ جس میں خزاں کے موسم میں کھلنے والے گل داؤدی کی مختلف اقسام کے علاوہ موسم خزاں کے دیگر پھولوں کو انتہائی خوب صورت انداز میں سجایا گیا ہے۔
موسمِ خزاں میں رنگ بکھیرتے گلِ داؤدی

1
لاہور کے جیلانی پارک جسے ریس کورس پارک بھی کہا جاتا ہے، میں موسم خزاں کے پھولوں کی نمائش کی گئی ہے۔

2
فلاور شو میں موسم خزاں میں کھلنے والے دیگر پھولوں جیسے گیندے کی مختلف اقسام بھی موجود ہیں۔

3
گلِ داؤدی کی مختلف اقسام کو گملوں اور اسٹینڈز پر سجایا گیا ہے۔

4
لاہور میں موسم سرما کی شدت میں اضافے کے ساتھ شہریوں کی بڑی تعداد دن کے اوقات میں فلاور شو دیکھنے آ رہی ہے۔