رسائی کے لنکس

سات مبینہ امریکی جاسوس قتل


سات مبینہ امریکی جاسوس قتل
سات مبینہ امریکی جاسوس قتل

مشتبہ طالبان عسکریت پسندوں نے شمالی وزیرستان میں امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں سات افراد کو قتل کردیا ہے۔ مقامی حکام نے بتایا ہے کہ گولیوں سے چھلنی پانچ افراد کی لاشیں مرکزی شہر میران شاہ سے 35 کلومیٹر جنوب میں ایک سڑک کے کنارے ملیں جنھیں بظاہر ہفتے کی شب قتل کیا گیا۔

لاشوں کے پاس سے حکام کو ایک خط بھی ملا ہے جس کی تحریر کے مطابق قتل کیے گئے افراد ” امریکی جاسوس تھے اور جو بھی امریکہ کے لیے جاسوسی کا کام کرے گا اس کا یہی انجام ہوگا “ ۔ دو دوسرے افراد کی لاشیں بھی شمالی وزیرستان کے ہی ایک اور علاقے سے ملیں جن کے پاس رکھے گئے ایک خط میں بھی کچھ ایسا ہی پیغام چھوڑا گیا تھا۔

پاکستان کا شمالی وزیرستان کا قبائلی علاقہ افغان سرحد سے جوڑا ہوا ہے اور امریکی حکام کے مطابق افغان طالبان کا حقانی نیٹ ورک القاعدہ کے جنگجووں کے ساتھ مل کر اس علاقے سے سرحد پار افغانستان میں مقامی اور غیر ملکی افواج پرحملوں میں ملوث ہیں۔

XS
SM
MD
LG