رسائی کے لنکس

امریکی نیوی کے کمپیوٹر سسٹم پر چینی ہیکروں کا حملہ


چینی ہیکروں نے امریکی نیوی کا حساس ڈیٹا چوری کر لیا۔
چینی ہیکروں نے امریکی نیوی کا حساس ڈیٹا چوری کر لیا۔

چین کی حکومت کے ہیکرز نے امریکی نیوی کنٹریکٹر کے کمپیوٹر سسٹم کا سیکیورٹی سسٹم توڑ کر ایک بڑی مقدار میں حساس ڈیٹا چوری کیا۔

واشنگٹن پوسٹ میں شائع ہونے والی ایک خبر میں بتایا گیا ہے کہ ہیکنگ کی یہ کارروائیاں جنوری اور فروری میں ہوئیں ۔ یہ معلومات امریکی عہدے داروں نے اپنی شناخت پوشیدہ رکھنے کی شرط پر ظاہر کیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چوری کیے جانے والے ڈیٹا کی مقدار 617 گیگا بائیٹ تھی، جن میں امریکی آب دوزوں کے استعمال کے لیے تیار کیے جانے والے جہاز شکن سپرسونک میزائل کے خفیہ نقشے بھی شامل تھے۔ یہ میزائل 2020 تک تیار کیے جانے تھے۔

چوری کی جانے والی دیگر معلومات میں آب دوزوں کے سگنل اور سینسر سے متعلق ڈیٹا، کرپٹو گرافک سسٹمز اور نیوی کی الیکٹرانک وار فیئر لائبیری بھی شامل ہے۔

روزنامہ واشنگٹن پوسٹ نے لکھا ہے کہ ہیکروں کے اس حملے میں سینکڑوں مکینیکل اور سافٹ ویئر سسٹمز بھی متاثر ہوئے۔

اخبار نے لکھا ہے کہ چوری کیا جانے والا مواد انتہائی حساس نوعیت کا تھا۔

تحقیقات کرنے والے عہدے داروں نے اخبار کو بتایا کہ یہ ہیکنگ چین کی سیکیورٹی سے متعلق وزارت اور ایک سویلین جاسوسی ادارے نے کی۔

چین نے حال ہی میں سمندر کے نیچے جنگ میں امریکہ کی برتری کے توڑ کو اپنی ترجيح بنایا ہے۔

XS
SM
MD
LG