رسائی کے لنکس

  ایمیزون کا  18000 سے زیادہ ملازموں کی برطرفی کا اعلان


فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایمیزون کے چیف ایکزیکٹیو اینڈی جسی نے بدھ کو ایک پبلک اسٹاف نوٹ میں کہا کہ ایمیزون ڈاٹ کام اپنے ملازمین میں کمی کے سلسلے میں اب برطرفی کے اپنے دائرے کو 18000 سے زیادہ ملازمتوں تک بڑھادے گا۔

بر طرفی کے ان فیصلوں کا جن کے بارے میں ایمیزون 18 جنوری سے بتانا شروع کر ے گا زیادہ تر اثر کمپنی کے ای کامرس اور انسانی وسائل کے اداروں پر پڑے گا۔

ایمیزون میں یہ کٹوتیاں ادارے کے لگ بھگ تین لاکھ ملازمین کے 6 فیصد حصے کو متاثر کریں گی اور کمپنی کے لیے ایک تیز تبدیلی کی عکاس ہوں گی جس نے حال ہی میں ٹیلنٹ کے لیے زیادہ سخت مقابلے کےپیش نظر اپنی بنیادی تنخواہ کی حد کو دوگنا کر دیا ہے ۔

جسی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ غیر یقینی معیشت کے پیش نظر سالانہ منصوبہ بندی مزید دشوار رہی ہے اور یہ کہ ہم نے گزشتہ کئی برسوں میں بہت تیزی سے ملازم بھرتی کیے ہیں ۔

ایمیزون کے پاس گوداموں کے عملے سمیت ساڑھے سات لاکھ سے زیادہ کارکن ہیں جس نے اسے وال مارٹ کے بعد امریکہ کا دوسرا سب سے بڑا پرائیویٹ آجر بنا دیا ہے ۔

ٹیک کمپنیاں ملازمین کو کیوں نکال رہی ہیں؟
please wait

No media source currently available

0:00 0:03:51 0:00

اس کی ترقی کی رفتا ر ممکنہ طور پر سست رہی ہے کیوں کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے باعث کاروباری اداروں اور صارفین کو اپنے اخراجات کم کرنے پڑے اور گزشتہ سال اس کے حصص کی قیمت نصف ہو گئی ہے ۔

ایمیزون نے نومبر میں اپنے ڈیوائسز ڈویژن سے عملے کو کم کرنا شروع کیا تھا اور ایک ذریعہ نے رائٹرز کو بتایا کہ اس وقت وہ 10,000 ملازمتوں میں کمی کا ہدف بنا رہا تھا۔

تعداد کے لحاظ سے، اس کی برطرفی نے اب فیس بک کے پیرنٹ میٹا پلیٹ فارمز کے ساتھ ساتھ ٹیک انڈسٹری کے اس کے دوسرے ساتھیوں کی کمی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے ۔ میٹا پلیٹ فارمز نے اپنے 11,000 ملازموں کو برطرف کیا ہے ۔

اس رپورٹ کا مواد رائٹرز سے لیا گیا ہے ۔

XS
SM
MD
LG