رسائی کے لنکس

کرزئی کا انتباہ انکے دکھ کی عکاسی کرتا ہے: گیٹس


امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس
امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس

امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ افغان صدر حامد کرزئی کی طرف سے شہری ہلاکتوں پر نیٹو کو انتباہ اُس ”درد“ کو ظاہر کرتا ہے جس سے افغان عوام گذشتہ 30 سال سے گزر رہے ہیں۔

رابرٹ گیٹس نے کہا کہ جہاں شہری ہلاکتوں کی مشترکہ تحقیقات کرنا فریقین کے لیے اہم ہے، وہیں صدر کرزئی اور افغان عوام کو یہ بات سمجھنی چاہیئے کہ نیٹو کی زیر قیادت بین الاقوامی افواج اُن کی اتحادی ہیں اور ملک میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔

اس سے قبل صدر کرزئی نے نیٹو افواج کو متنبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ”غاسب افواج “ نہ بنیں۔ اُنھوں نے یہ بیان غیر ملکی افواج کے حملوں میں شہری ہلاکتوں کے حالیہ واقعہ کے بعد دیا۔

رابرٹ گیٹس نے کہا کہ طالبان کی طرف سے بم دھماکے ملک میں 80 فیصد شہری ہلاکتوں کو باعث بنتے ہیں۔

نیٹو کے ترجما ن کا کہنا ہے کہ افغان صدر کی تشویش پروہ سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں اور ہر ممکن کوشش کی جائے گی کہ مستقبل میں شہری ہلاکتوں کے واقعات پیش نہ آئیں۔

XS
SM
MD
LG