رسائی کے لنکس

لندن: تیزاب پھینکنے کے واقعات، مشتبہ ملزم گرفتار


لندن کے کوئین بریج کے قریب ایک شخص پر تیزاب کے حملے کے بعد ہنگامی مدد کی ٹیم کے اہل کار امدادی کاررائیاں کررہے ہیے۔ 14 جولائی 2017
لندن کے کوئین بریج کے قریب ایک شخص پر تیزاب کے حملے کے بعد ہنگامی مدد کی ٹیم کے اہل کار امدادی کاررائیاں کررہے ہیے۔ 14 جولائی 2017

پولیس نے جمعے کے روز بتایا ہے کہ مشرقی لندن میں تیزآب پھینکنے کے حملوں میں ملوث ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے، جس نے متعدد افراد کے چہرے جلا کرمسخ کر دیے تھے۔

پولیس کے مطابق، ایک متاثرہ شخص کے تشویشناک زخم آئے۔

حکام کے مطابق، جمعرات کے روز موٹرسائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے ایک 32 بسالہ شخص پر تیزاب پھینکا اور اُن سے موٹر سائیکل چھیننے کے بعد شام گئے تقریباً 90 منٹ تک یہ اپنی یہ کارروائیاں کرتے رہے اور کئی افراد پر تیزاب سے حملے کیے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ چوری اور شدید جسمانی نقصان پہنچانے کے شبے میں 16 برس کے لڑکے کو گرفتار کر لیا ہے، اور عام لوگوں سے مزید اطلاعات کی اپیل کی ہے۔

اِن حملوں سے قبل، لندن میں متعدد اہم شخصیات کو نشانہ بنایا گیا، جن میں ایک کار میں سوار ایک خوبرو ماڈل اور اُن کی خالہ زاد پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ شامل ہے۔

میٹروپولٹن پولیس کمشنر، کریسیڈا ڈِک نے کہا ہے کہ اس قسم کے واقعات میں اضافہ آتا جا رہا ہے۔

ایک انٹرویو میں، ڈِک نے ’ایل بی سی‘ ریڈیو اسٹیشن کو بتایا کہ ’’میں نہیں چاہتا کہ لوگ یہ نہ گمان کریں کہ یہ واقعات سارے لندن میں ہر وقت ہو رہے ہیں۔ لیکن، ہمیں تشویش ہے چونکہ اس تعداد میں اضافہ آتا جارہا ہے‘‘َ۔

XS
SM
MD
LG