کانگریس کے مشترکہ اجلاس کی تصویری جھلکیاں
پانامہ کینال کو دوبارہ حاصل کریں گے: صدر ٹرمپ کا خطاب
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران پانامہ کینال کو دوبارہ حاصل کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت پانامہ کینال کو واپس حاصل کرے گی اور ہم نے اس پر پہلے ہی کام شروع کر دیا ہے۔صدر ٹرمپ کے بقول ہم نے یہ کینال چین کو نہیں پانامہ کو دیا تھا اور ہم اسے واپس لے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ امریکیوں نے پانامہ کینال کو دوسروں کے لیے نہیں بلکہ امریکیوں کے لیے بنایا تھا۔ لیکن دیگر لوگ اسے استعمال کر سکتے ہیں۔
'امریکہ کے سنہری دور کا ابھی صرف آغاز ہے'
صدر ٹرمپ نے مشترکہ اجلاس کے خطاب کے اختتام پر کہا کہ "امریکہ کے سنہری دور کا ابھی صرف آغاز ہے۔"
ان کے خطاب کے اختتام پر ری پبلکن قانون سازوں نے کھڑے ہو کر خوشی کا اظہار کیا اور 'فائٹ! فائٹ! فائٹ!' کے نعرے لگاتے ہوئے ہوا میں ہاتھ بلند کیے۔
اس موقع پر ڈیموکریٹس اراکین تیزی سے چیمبر سے باہر چلے گئے اور ری پبلکن اراکین صدر سے مصافحہ کرنے لگے۔