صدر ٹرمپ کے خطاب میں خلل ڈالنے کی کوشش، ایوانِ نمائندگان کے رکن کو باہر نکال دیا گیا
کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران خلل ڈالنے کی کوشش پر ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ایل گرین کو ایوان سے نکال دیا گیا۔
صدر ٹرمپ اپنے خطاب کے دوران سابق حکومت پر تنقید کر رہے تھے کہ اس دوران ایل گرین اپنی نشست سے کھڑے ہو کر احتجاج کرنے لگے۔ اس موقع پر ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ہاؤس سارجنٹ آف آرمز کو ہدایت کی کہ ایل گرین کو ایوان سے باہر لے جایا جائے۔
ڈیموکریٹک کانگریس مین کو ایوان سے باہر نکالے جانے کے دوران بھی صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب جاری رکھا۔
'امریکہ از بیک' صدر ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ از بیک" یعنی امریکہ واپس آگیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت نے 43 دنوں میں اتنی کامیابی حاصل کی ہے جو کئی حکومتوں نے چار یا آٹھ سال میں حاصل نہیں کی۔ صدر کے بقول ابھی کامیابیوں کی شروعات ہے۔
دو اپریل سے ممالک پر جوابی ٹیرف عائد ہو جائیں گے: صدر ٹرمپ
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ کےبیشتر تجارتی شراکت داروں پر دو اپریل سے جوابی ٹیرف عائد کیے جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک دہائیوں سے ہمارے خلاف ٹیرف لگا رہے ہیں اور اب ہماری باری ہے کہ ہم ان ممالک کے خلاف ان ٹیرفس کا استعمال شروع کریں۔
صدر ٹرمپ کے بقول یہ جوابی اقدام ہے۔ وہ جو بھی ٹیکس ہم پر لگائیں گے ہم بھی وہی ٹیکس لگائیں گے۔
تصاویر: صدر ٹرمپ کا خطاب