رسائی کے لنکس

امریکہ کے سنہری دور کا ابھی صرف آغاز ہے: صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نے منگل کی شب کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ ایبی گیٹ پر ہونے والے حملے کے 'دہشت گرد' کو امریکہ لایا جا رہا ہے۔ اگست 2021 میں امریکی افواج کے افغانستان سے انخلا کے دوران کابل ایئرپورٹ کے ایب گیٹ پر دھماکہ ہوا تھا جس میں 13 امریکی اہلکار بھی ہلاک ہوئے تھے۔

08:07 5.3.2025

'امریکہ از بیک' صدر ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ "امریکہ از بیک" یعنی امریکہ واپس آگیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت نے 43 دنوں میں اتنی کامیابی حاصل کی ہے جو کئی حکومتوں نے چار یا آٹھ سال میں حاصل نہیں کی۔ صدر کے بقول ابھی کامیابیوں کی شروعات ہے۔

08:06 5.3.2025

صدر ٹرمپ کے خطاب میں خلل ڈالنے کی کوشش، ایوانِ نمائندگان کے رکن کو باہر نکال دیا گیا

کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے صدر ٹرمپ کے خطاب کے دوران خلل ڈالنے کی کوشش پر ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن ایل گرین کو ایوان سے نکال دیا گیا۔

صدر ٹرمپ اپنے خطاب کے دوران سابق حکومت پر تنقید کر رہے تھے کہ اس دوران ایل گرین اپنی نشست سے کھڑے ہو کر احتجاج کرنے لگے۔ اس موقع پر ایوان کے اسپیکر مائیک جانسن نے ہاؤس سارجنٹ آف آرمز کو ہدایت کی کہ ایل گرین کو ایوان سے باہر لے جایا جائے۔

ڈیموکریٹک کانگریس مین کو ایوان سے باہر نکالے جانے کے دوران بھی صدر ٹرمپ نے اپنے خطاب جاری رکھا۔

07:29 5.3.2025

صدر ٹرمپ کا خطاب جاری

صدر ٹرمپ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ جب خطاب کے لیے پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر ری پبلکن اراکین اور ہاؤس چیمبرز میں موجود مہمانوں نے 'یو ایس اے' کے نعرے لگائے۔

07:15 5.3.2025

عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔

صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ کا کانگریس سے یہ پہلا خطاب ہو گا۔ اپنے خطاب میں صدر داخلی معاملات سمیت خارجہ پالیسی پر گفتگو کر سکتے ہیں۔

صدر کے خطاب سے قبل کانگریس میں خاتونِ اول ملانیا ٹرمپ اور صدر کی کابینہ کے دیگر اراکین پہنچ چکے ہیں۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG