عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ کا کانگریس سے پہلا خطاب
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
صدارت کا عہدہ سنبھالنے کے بعد صدر ٹرمپ کا کانگریس سے یہ پہلا خطاب ہو گا۔ اپنے خطاب میں صدر داخلی معاملات سمیت خارجہ پالیسی پر گفتگو کر سکتے ہیں۔
صدر کے خطاب سے قبل کانگریس میں خاتونِ اول ملانیا ٹرمپ اور صدر کی کابینہ کے دیگر اراکین پہنچ چکے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب براہِ راست دیکھیے
صدر ٹرمپ کا کانگریس سے خطاب؛ کن معاملات پر گفتگو کریں گے؟
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اب سے کچھ دیر بعد کانگریس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔
وائس آف امریکہ کی کیتھرین جپسن کی رپورٹ کے مطابق کانگریس سے خطاب کے دوران روایتی طور پر داخلی مسائل صدر کے خطاب کا مرکز ہوتے ہیں۔ لیکن ٹرمپ کی تقریر میں خارجہ پالیسی کےچند اہم چیلنجز سامنے آ سکتے ہیں۔
صدر ٹرمپ کا یہ خطاب امریکی معیشت اور امیگریشن پالیسی کے بارے میں اُن کا وژن عوام کے سامنے پیش کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ صدر کو اپنے حالیہ فیصلوں کا دفاع کرنے کا بھی موقع ملے گا۔