’پولیس نے ہراساں کیا اور پاسپورٹ چھین لیا‘
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے الزام لگایا ہے کہ انہیں پیر کی شب کراچی ایئرپورٹ پر امریکہ روانگی سے زبردستی روکا گیا اور ان کا پاسپورٹ بھی چھین لیا گیا۔ وائس آف امریکہ کی نمائندہ سدرہ ڈار نے ماہ رنگ بلوچ سے ان کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بات کی ہے۔ ماہ رنگ کو بیرونِ ملک روانگی سے روکنے پر اب تک حکومت کا کوئی مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔ وائس آف امریکہ نے سندھ کے وزیر داخلہ اور وزیرِ اطلاعات سے اس معاملے پر مؤقف لینے کی کوشش کی لیکن ان کی جانب سے بھی کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔
مزید ویڈیوز
-
جنوری 17, 2025
عمران خان کو سزا: 'فیصلے پر کوئی حیرانی نہیں'
-
جنوری 17, 2025
حماس کے حملے کے بعد ویران ہونے والی اسرائیلی بستی کا احوال
-
جنوری 15, 2025
اسرائیل حماس ڈیل: اب تک ہم کیا جانتے ہیں؟
-
جنوری 15, 2025
کیا اسرائیل اور حماس جنگ بندی ڈیل پر اتفاق کریں گے؟
فورم