رسائی کے لنکس

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج
اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج

براہِ راست اسلام آباد میں تحریک انصاف پر پولیس کا کریک ڈاؤن، شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کی متوقع آمد

اسلام آباد میں تحریک انصاف کا احتجاج اور ساتھ ہی اس پر پولیس کا کریک ڈاؤن بھی جاری ہے۔ ایسے میں اس ماہ اکتوبر کی 15-16 تاریخ کو شنگھائی تعاون تنظیم کے رہنماؤں کی آمد کی توقع بھی ہے۔

17:27

تحریکِ انصاف کے کارکن اسلام آباد میں جمع ہونا شروع، پولیس کی شیلنگ

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے بعد کارکن ڈی چوک سمیت مختلف مقامات پر جمع ہو رہے ہیں۔

وائس آف امریکہ کے نمائندے عاصم علی رانا کے مطابق کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے پولیس کی جانب سے شیلنگ بھی کی گئی ہے۔ اسلام آباد شہر میں داخلے کے راستوں پر پولیس نے کنٹینر لگا رکھے ہیں جب کہ بڑی تعداد میں پولیس اہلکار بھی تعینات ہیں۔

16:28

پی ٹی آئی پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کرے، سڑکوں پر احتجاج سے منفی تاثر جائے گا: وزیرِ اطلاعات

پاکستان کے وفاقی وزیرِ اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کا انعقاد پاکستان کے لیے بہت بڑا اعزاز کی بات ہے۔ ایسے موقع پر احتجاج منفی پیغام ہے۔

جمعے کو اپنے ایک پیغام میں وزیرِ اطلاعات نے کہا کہ سی پیک کے آغاز پر بانی پی ٹی آئی نے دھرنا دیا تھا۔ ہمیں پاکستان کا مثبت تشخص دنیا کو دکھانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کے فلور پر احتجاج کیا جائے۔ سڑکوں پر احتجاج سے منفی تاثر جائے گا۔ علی امین گنڈاپور کو مشورہ ہے کہ وہ پشاور جائیں اور ٹرانسپورٹ کے کرائے کم کریں۔

16:11

پی ٹی آئی کا احتجاج: اسلام آباد میں کیا صورتِ حال ہے؟

16:03

پشاور ہائی کورٹ: علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے وزیرِ اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کر لی ہے۔

چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ اشتیاق ابراہیم نے علی امین گنڈا پور کی 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کی ہے اور کسی بھی مقدمے میں انہیں گرفتار کرنے سے روک دیا ہے۔

مزید لوڈ کریں

XS
SM
MD
LG